30 ستمبر، 2025، 4:00 PM

جنرل موسوی کا خلیج فارس میں ایرانی آرمی اور سپاہ پاسداران کے بحری یونٹس کا معائنہ+ویڈیو

جنرل موسوی کا خلیج فارس میں ایرانی آرمی اور سپاہ پاسداران کے بحری یونٹس کا معائنہ+ویڈیو

ایرانی چیف آف اسٹاف جنرل عبدالرحیم موسوی نے بندر عباس میں آرمی اور سپاہ کی بحری دفاعی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے صوبہ ہرمزگان کے شہر بندر عباس میں آرمی اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری یونٹس کا دورہ کیا۔

اس دورے کا مقصد ان یونٹس کی جارحانہ اور دفاعی صلاحیتوں کا جائزہ لینا تھا، تاکہ خلیج فارس کے پانیوں میں ایرانی بحریہ کی تیاری اور مؤثر موجودگی کو یقینی بنایا جاسکے۔

دورے کے دوران جنرل موسوی نے مختلف یونٹس کے آپریشنز، مشقوں اور دفاعی انتظامات کا معائنہ کیا، اور افسران و جوانوں سے ملاقات بھی کی۔

News ID 1935676

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha