مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے بحریہ کے قومی دن کے موقع پر جاسک میں بحریہ کے دوسرے بحری علاقے کا دورہ کیا۔
اس مناسبت سے نیول افواج نے زیر زمین، سطحی اور فلائنگ یونٹس کی مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔صدر رئیسی نے فوجی یونٹوں کی پریڈ دیکھنے کے لیے بحری جہاز 'سہند' پر سوار ہونے سے قبل بحریہ کے ساز و سامان کی نمائش کا بھی دورہ کیا۔
قبل از ایں اتوار کی صبح جب صدر رئیسی جاسک کی بندرگاہ پہنچے تو ہرمزگان کے گورنر، آرمی کے سربراہ میجر جنرل عبد الرحیم موسوی، نیوی فورس کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی اور مقامی حکام ان کا استقبال کیا جس کے بعد صدر نے یوم بحریہ کے موقع پر ہونے والی بحریہ کی پریڈ میں شرکت کی۔
در ایں اثنا ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا اشتیانی بھی ایرانی صدر کے ساتھ ملک کے جنوبی صوبے کے دورے پر ہیں۔
آپ کا تبصرہ