17 جنوری، 2023، 5:19 PM

جنرل قاآنی نے شہید سلیمانی اور المہندس کے جائے شہادت کا دورہ اور شہید کمانڈروں کو خراج عقیدت پیش کیا

جنرل قاآنی نے شہید سلیمانی اور المہندس کے جائے شہادت کا دورہ اور شہید کمانڈروں کو خراج عقیدت پیش کیا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر نے پیر کے روز عراق کا دورہ کیا۔ اس دوران وہ شہید قاسم سلیمانی اور شہید المہندس کی جائے شہادت پر بھی گئے۔ 

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے پیر کے روز عراق کا دورہ کیا۔ انہوں نے اپنے دورہ بغداد کے دوران قدس فورس کے سابق کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کے پاپولر موبلائزیشن یونٹس کے سیکنڈ ان کمانڈ شہید ابومہدی المہندس کے مقام شہادت پر حاضری دی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے کمانڈروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جنرل قاانی نے آیت اللہ شہید سید محمد باقر حکیم کی اہلیہ کی وفات کی تعزیت کے لیے بھی گئے اور سید عمار الحکیم کو تعزیت پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔

یاد رہے کہ 3 جنوری 2020 کو بغداد کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب امریکی ڈرون حملے میں ایران کے سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے سابق کمانڈر جنرل سلیمانی کو قتل کر دیا گیا۔ یہ حملہ - جس میں عراق کے پاپولر موبلائزیشن یونٹس کے انسداد دہشت گردی گروپ کے سیکنڈ ان کمانڈ ابو مہدی المہندس سمیت کئی دیگر افراد بھی مارے گئے - اس وقت ہوا جب جنرل سلیمانی عراق کے سرکاری دورے پر تھے۔ 

News Code 1914228

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha