19 جنوری، 2023، 3:15 PM

پاکستانی شہر کراچی میں گھر میں گھس کر شہری کا قتل

پاکستانی شہر کراچی میں گھر میں گھس کر شہری کا قتل

لانڈھی میں ملزمان نے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، نیو کراچی میں شوہر نے گھریلو تنازع پر بیوی کو سرپر وزنی چیز مار کر قتل کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ سکھن کے علاقے لانڈھی لالہ آباد ایریا ون سی کچی آبادی بسم اللہ مسجد کے قریب گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ عطاء اللہ ولد بہادر علی کے نام سے کی گئی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے تاہم پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔
مقتول کی اہلیہ کے کزن مبشر نے ایکسپریس کو بتایا کہ جاں بحق ہونے والا عطا اللہ 4 بچوں ایک لڑکی اور 3 لڑکو کا باپ تھا، آبائی تعلق اندرون سندھ پنوعاقل سے تھا، انڈس سیکیورٹی کمپنی میں بطور سیکیورٹی گارڈ ملازم تھا۔مقتول کے کزن نے بتایا کہ عطا اللہ کچھ روز قبل اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ پنو عاقل گیا تھا اور بدھ کی صبح تقریباً 6 بجے گاؤں سے واپس کراچی آیا تھا، مقتول دن کو تین بجے ڈیوٹی پر کورنگی میں واقعے انڈس اسپتال گیا تھا جہاں سے رات ساڑھے گیارہ بجے واپس آیا اور بیوی بچوں اور ساس کے ساتھ کھانا کھا کر رات کو تقریباً ایک بجے کے قریب سوگیا ، دو سے تین بجے کے درمیان نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اسے سوتے میں فائرنگ کر کے ہلاک کیا اور فرار ہوگئے، نہیں معلوم کہ مقتول کی کسی سے کوئی دشمنی تھی۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد مقتول عطا اللہ کی لاش تجہیز و تکفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دی۔

شوہر نے بیوی کو سر پر وزنی چیز مار کر قتل کردیا

دریں اثنا نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی میں بے شوہر نے گھریلو تنازع پر بیوی کو سر پر وزنی چیز مار کر قتل کردیا۔ ایس ایچ او بلال کالونی آفتاب عباسی کے مطابق سیکٹر فائیو جے میں قائم طلحہ مسجد کے قریب گھر میں محمد دلاور نامی شخص نے 25 سالہ بیوی انعم کو سر پر وزنی چیز مارکر قتل کیا اور فرار ہوگیا۔ایس ایچ او کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزم کئی عرصے سے بے روز گار تھا، ملزم نے انعم سے 7 سال قبل شادی کی تھی، مقتولہ بے اولاد تھی جبکہ میکے اور سسرال والے ملزم کو بے روزگاری کے طعنے دیتے تھے جس پر میاں بیوی میں اکثر و بیشتر جھگڑے رہتے تھے۔

News ID 1914264

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha