پاکستان میں یوٹیلٹی اسٹور پر قطار میں کھڑا شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

یوٹیلٹی اسٹور میں سامان کی خریداری کے لیے قطار میں کھڑا شخص اپنی باری آنے سے پہلے ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ صوبائی دارالحکومت کے علاقہ ساندہ میں یوٹیلٹی اسٹور میں قطار میں سامان خریدنے کے لیے اپنی باری کا انتظار کرنے والے شخص کو اچانک دل کا دورہ پڑا۔ پولیس کے مطابق 53 سالہ محمد سہیل گھریلو سامان کی خریداری کے لیے یوٹیلٹی اسٹور آیا ہوا۔
دوران خریداری محمد سہیل کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور وہ موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردی۔

News Code 1914333

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha