عراق؛ فٹ بال اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 52 افراد جاں بحق

جنوبی عراق کے شہر بصرہ کے ایک اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 2 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزارت داخلہ نے تصدیق کی کہ بھگدڑ میں 52 افراد ہلاک اور 80 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

سرکاری عراقی خبر رساں ایجنسی (آئی این اے) نے طبی عملے کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھگدڑ میں زخمی ہونے والوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب عراقی فٹ بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ عراق اور عمان کے درمیان فائنل شام 7 بجے شروع ہوگا جبکہ بصرہ کے گورنر نے تصدیق کی کہ میچ شہر میں منعقد کیا جائے گا اور اسے کسی دوسرے ملک میں منتقل نہیں کیا جائے گا۔

News Code 1914273

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha