عراقی عوام
-
عراق؛ فٹ بال اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 52 افراد جاں بحق
جنوبی عراق کے شہر بصرہ کے ایک اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 2 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
-
عراق میں گیس فیلڈ پر راکٹ حملہ
شمالی عراق کی سب سے بڑی گیس فیلڈ کورمور گیس فیلڈ کو راکٹ حملے سے نشانہ بنایا گیا۔
-
عراقی عدلیہ نے "ٹرمپ" کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
بغداد میں فتح کے کمانڈروں کی شہادت کی تیسری برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے عراقی عدلیہ کے سربراہ فائق زیدان نے کہا کہ شہید سلیمانی اور شہید المہندس کے قتل کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔
-
2022 کے دوران عراق میں 311 داعشی ہلاک ہوئے، عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ
عراقی فوج کی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے 2022 میں ملک کے مختلف علاقوں میں ہلاک ہونے والے داعش کے جنگجووں کی تعداد کا اعلان کیا ہے۔
-
ایران اور عراق کا صحت اور میڈیکل تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غور
ایران اور عراق کی وزارت صحت نے دونوں ملکوں کے درمیان صحت، طب اور میڈیکل کی تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
-
کربلائے معلیٰ میں خودکش حملے کی کوشش ناکام
عراقی فوج نے کربلائے مقدس میں ایک خودکش حملہ آور کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
-
عراقی فوج ایشیا میں کون سے نمبر پر ہے؟ + انفوگرافی
عراقی فوج خلیج فارس کی پٹی کے عرب ملکوں کی افواج میں تیسرے نمبر پر اور براعظم ایشیا میں سولہویں نمبر پر ہے۔
-
عراقی رہنما عمار الحکیم کی امریکی سفیر سے ملاقات؛
عراق اپنے پڑوسیوں کے لیے خطرات کا مرکز نہیں بننا چاہتا، عمار الحکیم
عراق کی قومی حکمت تحریک کے سربراہ نے بغداد میں امریکی سفیر سے ملاقات کی اور تازہ ترین سیاسی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کی عراقی وزیر اعظم سے ملاقات و گفتگو
ایران کے دورے پر آئے ہوئے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے بدھ کی صبح سعد آباد کمپلیکس میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
عراق کی ترقی کے دشمنوں کے خلاف عوام اور پرجوش جوانوں کی توانائيوں کے سہارے ڈٹ جائيے، رہبر انقلاب
عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے منگل کی شام رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے زور دے کر کہا کہ عراق کی ترقی و پیشرفت اور اس کا اپنی حقیقی بلندی پر پہنچنا، اسلامی جمہوریہ کے مفاد میں ہے۔
-
عراقی وزیر اعظم منگل کو تہران کا دورہ کریں گے
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ یہ دورہ صدر مملکت رئیسی کی باضابطہ دعوت پر اور سیاسی، اقتصادی اور تجارتی امور پر دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ مذاکرات کے تسلسل میں ہو رہا ہے۔
-
رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر برائے بین الاقوامی امور:
امریکہ کو خطے سے باہر نکلنا ہوگا
رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر برائے بین الاقوامی امور نے کہا کہ امریکیوں کو خطے سے نکلنا ہوگا جبکہ وہ اسلامی ملکوں کو کمزور کرنے اور تقسیم کرنے اور امت اسلامیہ میں تفرقہ پیدا کرنے کے لئے مسلسل دشمنی اور سازشیں کر رہے ہیں۔
-
میں عراقی عوام سے شرمندہ ہوں/مظاہرے ختم نہ کرے تو لاتعلقی کا اعلان کروں گا، مقتدی صدر کا اعلان
الصدر پارٹی کے سربراہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک الصدر نظم و ضبط اور فرمانبردار ہے اور اگر وہ ایک گھنٹے کے اندر پارلیمنٹ سے باہر نہ گئے تو ہم ان سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے ۔
-
عراق میں کرفیو ختم کردیا گیا
بغداد میں جاری پرتشدد مظاہرے کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت نے ملک بھر میں کل رات کرفیو نافذ کیا تھا۔
-
عراقی حکام پوری طاقت کے ساتھ اربعین کے زائرین کا خیر مقدم کریں، سید عمار الحکیم
عراق کے مذہبی اور سیاسی رہنما سید عمار الحکیم نے اپنے ایک پیغام میں پوری طاقت کے ساتھ اربعین کے زائرین کا خیرمقدم کرنے کا مطالبہ کیا اور اہل بیت (ع)کے چاہنے والوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کے لئے ہونے والی بعض کوششوں پر خبردار کیا۔
-
آج کے دور میں با بصیرت موکبوں کی ضرورت ہے، عراقی معروف عالم دین
عراقی اسلامی تحریک عہداللہ کے سیکریٹری جنرل سید ہاشم الحیدری نے کہا اربعین میں موکبوں کی حالت گزشتہ سالوں کی بنسبت بہت بہتر ہوئی ہے تاہم آج کے دور میں با بصیرت موکبوں کی ضرورت ہے۔
-
صوبہ نینوا میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی جنگی جہازوں کی بمباری، 8 دہشتگرد ہلاک
عراقی سیکورٹی انفارمیشن کے ادارے نے صوبہ نینوا میں داعشی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر جنگی جہازوں کی بمباری کی خبر دی ہے۔
-
ریاض میں منعقد ہونے والے اجلاس عراقی عوام کو خطرے میں ڈال دے گا/ پارلمنٹ کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ
جبار المعموری نے اجلاسِ ریاض کا جائزہ لینے کے لئے عراقی پارلمنٹ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس 4 کروڑ عراقیوں کو خطرے میں ڈال دے گا۔