27 ستمبر، 2023، 2:14 PM

عراق: شادی کی تقریب میں آتشزدگی، 120افراد جانبحق، ایک ہفتہ سوگ کا اعلان

عراق: شادی کی تقریب میں آتشزدگی، 120افراد جانبحق، ایک ہفتہ سوگ کا اعلان

 عراق کے صوبہ نینوا میں میں شادی کی ایک تقریب کے دوران آگ آتشزدگی  سے 120افراد جانبحق جبکہ بڑی تعداد میں افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراق کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ نینوا میں میں شادی کی ایک تقریب کے دوران آگ آتشزدگی  سے 120افراد جانبحق جبکہ بڑی تعداد میں افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نینویٰ گورنری کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب حمدانیہ ضلع میں شادی ہال میں پیش آنے والے آتشزدگی کے وقت 1 ہزار سے زائد افراد تقریب میں شرکت کیلئے وہاں موجود تھے۔

عراقی ہلال احمر نے اعلان کیا کہ ضلع حمدانیہ میں شادی ہال میں آتشزدگی کے نتیجے میں متاثرین اور زخمیوں کی تعداد 450 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ آگ شادی کی تقریب کے دوران لگی۔ آگ نے موصل کے مشرق میں ضلع الحمدانیہ میں واقع شادی ہال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹنگ ٹیمیں پہنچ گئیں۔

عراقی سول ڈیفنس کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات سے شادی کی تقریب کے دوران آتش بازی کے استعمال کی نشاندہی ہوتی ہے جس کی وجہ سے پہلے ہال کے اندر آگ بھڑک اٹھی اور آگ بہت تیزی سے پھیل گئی جس سے معاملہ گھمبیر ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کنسرٹ ہال میں الارم اور فائر فائٹنگ سسٹم کے لیے حفاظتی تقاضوں کا فقدان ہے۔

News ID 1919041

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha