25 ستمبر، 2023، 11:05 AM

ڈالر حکومتی سطح پر جبر کا ہتھیار ہے/ حالات جلد بدلیں گے، وینزویلا

ڈالر حکومتی سطح پر جبر کا ہتھیار ہے/ حالات جلد بدلیں گے، وینزویلا

بین الاقوامی تجارت میں ڈالر کے غلبے سے نمٹنے کے لیے عالمی کوششوں کے تسلسل میں وینزویلا کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈالر حکومتی سطح پر جبر کا ہتھیار ہے اور یہ صورتحال جلد بدل جائے گی۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وینزویلا کے وزیر خارجہ "ایوان گل" نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسپوتنک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی ڈالر اکثر حکومتی سطح پر جبر کے ہتھیار کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ 

 لیکن جلد ہی یہ صورت حال بدل جائے گی کیونکہ بین الاقوامی سطح پر تجارت کے لیے دیگر آپشنز سامنے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ایک نئے ورلڈ آرڈر کی تشکیل سے یقینی طور پر اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ ڈالر اب بین الاقوامی تجارت میں واحد کرنسی نہیں ہے۔ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح انرجی کیریئرز جیسی مصنوعات کی ڈالر کے علاوہ دیگر کرنسیوں میں تیزی سے تجارت ہوتی ہے۔ 

وینزویلا کے وزیر خارجہ کے مطابق، "ارجنٹائن اور برازیل جیسے بڑے لاطینی امریکی فوڈ ایکسپورٹرز نے بھی ڈالر سے ہٹ کر دیگر کرنسیوں کو زیادہ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہم جلد ہی بین الاقوامی تجارت میں دوسرے آپشنز دیکھیں گے جس سے ڈالر کی بالادستی میں کمی آئے گی، جو کہ ہم سب چاہتے ہیں۔ جیسا کہ آج ڈالر کو ملکوں کے خلاف ایک زبردستی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ متبادل کرنسی کے آپشن سے توازن پیدا ہوگا اور یہ ابھرتی ہوئی کرنسی عالمی تجارت کے لیے مناسب رہے گی، اس لیے کہ اس سے تمام ممالک کو معاشی استحکام میسر آجاتا ہے۔ 

اس سلسلے میں عراق کے مرکزی بینک کے سربراہ علی العلاق نے کل (اتوار) عراق میں لائسنس یافتہ بینکوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور منیجرز کے ساتھ ایک اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراق کا مرکزی دیگر عراقی بینکوں اور غیر ملکی ہم منصبوں کے درمیان براہ راست رابطے کے چینل کھولنے کے لیے سخت محنت کر رہا ہے جو کہ یہ خط و کتابت، کاروباری تبادلے اور دیگر امور کے حوالے سے ہیں۔ 

اس وقت مختلف کرنسیوں میں ترسیلات زر جاری کرنے کے چینل کھولے گئے ہیں جن میں متحدہ عرب اماراتی درہم، ترک لیرا، ہندوستانی روپیہ اور یورو شامل ہیں۔ 

انہوں نے مزید تاکید کی کہ اگلے سال ہم مسافروں کے علاوہ تمام داخلی تجارتی اور دیگر لین دین کو ڈالر کے بجائے عراقی دینار پر منتقل کرنے کی پابند ہوں گے۔ 

حال ہی میں برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نے بین الاقوامی تجارت میں ڈالر کو ترک کرنے پر زور دیتے ہوئے امریکی کرنسی کا متبادل لانے پر زور دیا جس میں برکس کے رکن ممالک کے درمیان تجارت بھی شامل ہے۔ 

برازیل کے صدر نے ایک تقریر میں کہا کہ ہمیں ارجنٹائن یا چین کے ساتھ تجارت میں ڈالر کیوں استعمال کرنا چاہیے، جب کہ یہ ہماری کرنسیوں کے ساتھ کرنا ممکن ہے۔ 

وہ ممالک جہاں دنیا کی نصف آبادی رہتی ہے، آپس میں اس پر بات کیوں نہیں کر سکتے؟

 امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے یوکرین کی جنگ کا بہانہ بنا کر روس کے خلاف وسیع پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کے بعد سے دنیا میں ڈالر کی قدر میں کمی کا عمل زور پکڑ گیا ہے اور بڑی تعداد میں ممالک اس امریکی کرنسی کو بین الاقوامی تصفیوں اور تجارتی تبادلوں میں اور علاقائی قومی کرنسیوں کو استعمال کرتے ہوئے ڈالر کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

 اس کے علاوہ 2015 میں، برکس ممالک (برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ) کے رہنماؤں نے ہر ملک کے مرکزی بینکوں کی ہدایات کے مطابق مالیاتی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اپنے قریبی تعلقات کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ 

اس معاہدے میں کرنسی کے تبادلے کے لین دین، قومی کرنسی کے ساتھ تصفیہ اور قومی کرنسیوں میں براہ راست سرمایہ کاری شامل تھی۔

News ID 1919008

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha