مہر خبررساں ایجنسی نے سحر نیوز کے حوالے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں ہندوستان کے ہائی کمشنر اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں واقع گوردوارے میں پہنچے تاہم انہیں اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا۔
ہندوستانی ہائی کمشنر کو سکھ نوجوانوں نے گوردوارے کی پارکنگ میں ہی روک دیا۔
ہندوستانی ہائی کمشنر نے گاڑی سے اترنے کی کوشش کی تاہم سکھ نوجوانوں نے انہیں گوردوارے کی جانب جانے سے روک دیا گیا جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ کینیڈا میں علیحدگی پسند تنظیم کے سربراہ نیجر سنگھ کے قتل کے بعد سے ہی ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ