مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراق کے تین روزہ سرکاری دورے کے موقع پر منگل کو یہاں عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد ریکان الحلبوسی سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات اور دو طرفہ امور پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان پارلیمانی شعبے میں تعاون دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات میں مزید اضافے کا باعث ہو گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان اعلی سطح پارلیمانی روابط ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیلئے اہم ہیں۔
آپ کا تبصرہ