مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صنعا میں یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے آغاز سے اب تک سعودی حملوں میں 359 افراد شہید اور 780 زخمی ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق، گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران صوبوں تعز اور صعدہ پر سعودی حملوں میں مزید تین افراد شہید اور سات زخمی ہوئے ہیں۔
المسیرہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی اکثریت خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے۔
آپ کا تبصرہ