12 نومبر، 2026، 2:45 PM

صدر پزشکیان اور صدر اردوغان کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور

صدر پزشکیان اور صدر اردوغان کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور

صدر مسعود پزشکیان اور رجب طیب اردوغان نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور گہرا کرنے کے طریقوں کے ساتھ اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ترکیہ میں اقوام متحدہ کی 31ویں عالمی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور مزید مستحکم بنانے کے طریقوں سمیت اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر گفتگو کی۔

ملاقات میں دونوں صدور نے ایران اور ترکیہ کے تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی تعلقات کی اہمیت اور دونوں ہمسایہ قوموں کے درمیان گہرے روابط پر زور دیتے ہوئے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور علاقائی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے موجود وسیع صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

فریقین نے باہمی احترام، اچھے ہمسائیگی کے اصولوں اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات کو وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے تجارتی تبادلوں میں اضافہ، اقتصادی تعاون میں آسانیاں پیدا کرنے، نجی شعبے کے روابط مضبوط بنانے اور تعاون کے مختلف مواقع سے استفادے کو تہران اور انقرہ کے تعلقات کے اہم ترجیحی شعبے قرار دیا۔

دونوں صدور نے علاقائی صورتِ حال اور خطے میں پائیدار امن، استحکام اور سلامتی کے تحفظ کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کشیدگی میں اضافے اور خطے میں عدم تحفظ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مذاکرات، تعمیری روابط اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں اس بات پر بھی تاکید کی گئی کہ خطے کے ممالک پر امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے تحفظ کی مشترکہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعاون اور علاقائی ہم آہنگی پر مبنی حکمتِ عملی اختیار کرنا ضروری ہے۔

News ID 1942795

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha