مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے دو ٹینکروں میں دھماکہ ہوگیا۔
بیان میں کہا گیا کہ دو تیل بردار جہاز آبنائے ہرمز کے جنوبی غیر مجاز راستے سے گزر رہے تھے۔ بحریہ کے مرکزِ کنٹرول نے انہیں متعدد بار خبردار کیا تھا کہ یہ راستہ غیر مجاز اور غیر محفوظ ہے۔ تاہم انتباہات کے باوجود اس راستے سے گزرنے کے دوران دونوں جہاز حادثے کا شکار ہوئے اور شدید دھماکوں کے نتیجے میں رک گئے۔
بیان کے مطابق، دونوں جہاز سپر ٹینکرز تھے اور مجموعی طور پر 40 لاکھ بیرل سے زائد تیل لے جا رہے تھے۔ سپاہ پاسداران کی بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ جہاز اس وقت امریکہ کی مبینہ لٹیری اور جارح فوج پر اعتماد کرنے کے نتیجے میں آگ کی لپیٹ میں ہیں۔
بیان میں مزید خبردار کیا گیا ہے کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں جو بھی بحری جہاز اپنے نیویگیشن سسٹم بند کرکے آبنائے ہرمز کے جنوبی غیر مجاز راستے سے گزرنے میں امریکی فوج کے ساتھ تعاون کرے گا، اسے بھی اسی انجام کا سامنا کرنا پڑے گا۔
آپ کا تبصرہ