مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل احمد وحیدی نے یوم فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایران کے میزائل پروگرام کے بانی شہید حسن تہران مقدم کا راستہ دھمکیوں اور پابندیوں سے نہیں روکا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ یوم فضائیہ ہر سال اس شخصیت کی یاد تازہ کرتا ہے جس نے اسلامی ایران کے لیے آسمان کی راہیں ہموار کیں۔ شہید حسن تہران مقدم نے محدود وسائل کے باوجود اللہ پر کامل بھروسے کے ساتھ پہلے میزائل تیار کیے، جبکہ آج کے مجاہدین بھی اسی جذبے کے تحت پہاڑوں کے اندر اور زیرِ زمین اپنی دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دے رہے ہیں۔
جنرل وحیدی نے دشمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہید حسن تہران مقدم کا راستہ ایسا نہیں ہے جسے دھمکیوں اور پابندیوں کے ذریعے روکا جا سکے، بلکہ یہ راستہ خون اور ایمان کے جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔
انہوں نے سپاہ پاسداران کی فضائی و خلائی فورس پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے شہید حسن تہران مقدم، شہید امیر علی حاجی زادہ، شہید محمود باقری اور دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور فضائیہ کے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ ان شہداء کے مشن کو آگے بڑھاتے رہیں۔
آپ کا تبصرہ