12 نومبر، 2026، 12:37 PM

یمن میں سعودی حملوں میں 359 افراد شہید، 780 زخمی

یمن میں سعودی حملوں میں 359 افراد شہید، 780 زخمی

یمن کی وزارت صحت کے مطابق، حالیہ کشیدگی کے آغاز سے اب تک حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صنعا میں یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے آغاز سے اب تک سعودی حملوں میں 359 افراد شہید اور 780 زخمی ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق، گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران صوبوں تعز اور صعدہ پر سعودی حملوں میں مزید تین افراد شہید اور سات زخمی ہوئے ہیں۔

المسیرہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی اکثریت خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے۔

News ID 1942791

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha