12 نومبر، 2026، 10:31 AM

سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ڈرون حملہ کیا، مکہ پر حملے کا دعوی بے بنیاد ہے، یمن

سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ڈرون حملہ کیا، مکہ پر حملے کا دعوی بے بنیاد ہے، یمن

یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے ینبع میں آئل پمپنگ اسٹیشن نمبر 11 کو نشانہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں ڈرون مار گرانے کے سعودی دعوے کی تردید کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے سعودی عرب کے علاقے ینبع میں آئل پمپنگ اسٹیشن نمبر 11 پر ڈرون حملے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی میں مطلوبہ اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔

جنرل یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا کہ یمنی مسلح افواج نے ینبع کے علاقے میں سعودی عرب کے آئل پریشر بوسٹر اسٹیشن کو ایک ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی اور اس میں طے شدہ اہداف حاصل کر لیے گئے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں ایک ڈرون کو روکنے سے متعلق سعودی عرب کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد الزام اور ریاض کا ایک نیا جھوٹ قرار دیا۔

یحییٰ سریع نے واضح کیا کہ یمن کی فوجی کارروائیوں کا ہدف سعودی عرب کی تیل تنصیبات اور فوجی اڈے ہیں اور یمنی فوج کی جانب سے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ درست نہیں ہے۔

انہوں نے مقدس اسلامی مقامات کے حوالے سے سعودی حکومت کے مؤقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یمن خود کو اسلامی مقدسات کے تحفظ کا پابند سمجھتا ہے۔

News ID 1942790

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha