19 ستمبر، 2015، 2:35 PM

یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے نتیجے میں 20 ہزار یمنی شہید و زخمی

یمن پر سعودی عرب کی جارحیت  کے نتیجے میں 20 ہزار یمنی شہید و زخمی

یمن کی وزارت صحت نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے نتیجے میں اب تک 20 ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی وزارت  صحت  کے ترجمان تمیم الشامی  نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت  اور بربریت کے نتیجے میں اب تک  20 ہزار یمنی شہری شہید  اور زخمی ہوگئے ہیں۔ تمیم شامی کے مطابق سعودی عرب کے وحشیانہ اور ظآلمانہ ہوائی حملوں میں اب تک 5 ہزار 412 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق شہید ہونے والوں ایک ہزار 603 بچے  اور ایک ہزار 258 عورتیں بھی شامل ہیں۔یمنی وزارت صحت کے مطابق  سعودی عرب کے ظالمانہ ہوائي حملوں میں اب تک 13 ہزآر 650 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق یمن پر سعودی امریکائی حملوں کے نتیجے میں یمنی وزارت صحت کو بہت بڑے انسانی المیہ کا سامنا ہے۔ ترجمان کے مطابق سعودی عرب نے اب تک یمن کے ساتھ بڑے اسپتالوں اور 89 طبی مراکز کو بمباری میں تباہ کردیا ہے۔

News ID 1858251

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha