مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کی مسلط کردہ جارحیت کے شروع سےلیکر اب تک 7000 ہزار یمنی شہری شہید اور 37 ہزار زخمی ہوگئے ہیں۔ اس ادارہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21 ملین یمنی شہری اب بھی طبی خدمات کے محتاج ہیں جبکہ یمن کے نصف سے زائد ہسپتال مکمل طور پرتباہ یا جزوی طور پر بند ہوگئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سعودی جارحیت کے آغاز سے 2 ملین سے زائد یمنی شہری اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ 20 مہینے سے سعودی عرب کی امریکہ نواز ظالم و جابر حکومت نے یمن کے مظلوم شہریوں کو اپنے سفاکانہ حملوں اور بہیمانہ کارروائیوں کا نشانہ بنایا ہوا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کی 20 مہینے سے مسلط کردہ جارحیت کے شروع سےلیکر اب تک 7000 ہزار یمنی شہری شہید اور 37 ہزار زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1868167
آپ کا تبصرہ