28 اپریل، 2025، 4:05 PM

نیتن یاہو کا بیروت پر حملے کا مقصد ایران امریکہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنا ہے، لبنانی اخبار

نیتن یاہو کا بیروت پر حملے کا مقصد ایران امریکہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنا ہے، لبنانی اخبار

ایک لبنانی اخبار نے بیروت کے مضافاتی علاقے پر صیہونی حملے کو نیتن یاہو کی ایران امریکہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کا حصہ قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنانی روزنامہ "جمہوری" نے ایک اعلیٰ سطحی ذریعے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز بیروت کے مضافات میں صیہونی حملہ دو اہداف کو سامنے رکھ کر کیا گیا۔

 پہلا، لبنان پر نئی جنگی شرائط مسلط کرنا جب کہ دوسرا مقصد ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کو ہر ممکن حد تک ناکام بنانا ہے۔

 روزنامہ جمہوری نے مذکورہ ذریعے کے حوالے سے مزید لکھا کہ اسرائیل نے بیروت کے مضافاتی علاقے کے رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا۔

لبنانی اخبار نے مزید دعویٰ کیا کہ موصولہ  اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل کا بیروت کے مضافات پر حملے کا مقصد امریکہ ایران مذاکرات کو سبوتاژ کرنا ہے۔ 

 اخبار کے مطابق نیتن یاہو غزہ جنگ کے اہداف میں ناکامی کے باعث پیدا ہونے والے اندرونی بحران اور صیہونی آبادکاروں کے مظاہروں کے دباؤ سے بچنے کے لئے جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں تاکہ عدالتی مواخذے کو تاخیری حربوں سے ٹال سکے۔

News ID 1932252

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha