27 اپریل، 2025، 8:12 PM

حماس کے پاس اب بھی ہزاروں جنگجو موجود ہیں، صہیونی جنرل

حماس کے پاس اب بھی ہزاروں جنگجو موجود ہیں، صہیونی جنرل

جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ حماس نہ صرف اپنی معمول کی حالت میں واپس آچکی ہے بلکہ اس کے پاس اب بھی ہزاروں کی تعداد میں جنگجو موجود ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ پر تاریخی بربریت کے باوجود صہیونی حکومت فلسطینی مقاومت کو شکست دینے میں ناکام رہی ہے۔

غیر جانبدار مبصرین کے علاوہ صہیونی سیاسی اور دفاعی حکام بھی کھل کر اس حقیقت کا اعتراف کررہے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ جنرل اسحاق بریک نے اس حوالے سے کہا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی ہزاروں جنگجو موجود ہیں جن کے ساتھ اسرائیلی فوج کے خلاف ایک طویل اور تھکا دینے والی جنگ کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج حماس کو شکست نہیں دے سکتی کیونکہ اب تک تمام ہتھیاروں اور بموں کا استعمال کیا جاچکا ہے۔

اسحاق بریک نے اعتراف کیا کہ حماس کو اسرائیلی فوج کے دعوؤں سے بہت کم نقصان پہنچا ہے۔ یہ تنظیم اپنی معمول کی حالت پر واپس آچکی ہے اور اس کے پاس مختلف اقسام کے ہتھیار بھی موجود ہیں۔

سابق صہیونی جنرل نے مزید کہا کہ غزہ میں تباہی کی منظر کشی اسرائیلی عوام کو جھوٹے فریب میں مبتلا کرنے کے لیے کی جا رہی ہے تاکہ ایک ایسی فتح کا تاثر دیا جاسکے جو حقیقت میں حاصل ہی نہیں ہوئی۔

News ID 1932234

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha