24 مئی، 2024، 11:33 AM

حماس کو شکست نہیں دے سکیں گے، سابق صہیونی فوجی افسر کا اعتراف

حماس کو شکست نہیں دے سکیں گے، سابق صہیونی فوجی افسر کا اعتراف

صہیونی فوج کے سابق افسر نے یقین ظاہر کیا ہے کہ صہیونی فوج حماس کو شکست نہیں دے سکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوجی افسران حماس کے مقابلے صہیونی فورسز کی ناتوانی کا کھل کر اعتراف کررہے ہیں۔

صہیونی فوج شعبہ شکایات کے سابق سربراہ میجر جنرل اسحاق بریک نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج عوام کو سب ٹھیک کا جھوٹا پیغام دے کر رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ سات اکتوبر کے حملوں نے اسرائیل کا سارا غرور خاک میں ملادیا۔

ریٹائرڈ میجر جنرل نے مزید کہا کہ صہیونی فوج حماس کو شکست دینے کی صلاحیت کھوچکی ہے۔ رفح میں داخل ہونے کی صورت میں بھی حماس کے مقابلے میں نہیں ٹھہر سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیرجنگ اور فوجی مرکزی کمانڈ کا رفح پر حملہ ایک رسک ہے کیونکہ اس سے مصر کے ساتھ تعلقات بھی خطرے میں پڑسکتے ہیں جوکہ اسرائیل کے لئے نقصان دہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی فوج غزہ کے جس علاقے سے انخلاء کرتی ہے وہاں حماس دوبارہ آکر حملے کرتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سات اکتوبر سے پہلے والے حالات دوبارہ پیدا ہورہے  ہیں اور فوج کی کاروائیوں کا کوئی نتیجہ نہیں مل رہا ہے۔

News ID 1924264

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha