5 دسمبر، 2022، 7:37 PM

عراقی فوج ایشیا میں کون سے نمبر پر ہے؟ + انفوگرافی

عراقی فوج ایشیا میں کون سے نمبر پر ہے؟ + انفوگرافی

عراقی فوج خلیج فارس کی پٹی کے عرب ملکوں کی افواج میں تیسرے نمبر پر اور براعظم ایشیا میں سولہویں نمبر پر ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی ویب سائٹ نے ایک تازہ ترین رپورٹ میں عراق کی مسلح افواج کی صلاحیتوں کی جانچ پڑتال کی ہے۔

مذکورہ رپورٹ کے مطابق کہ جس میں امریکہ کے گلوبل فائر پاور شماریاتی مرکز کا حوالہ دیا گیا ہے، عراقی فوج خلیج فارس کی پٹی کے عرب ممالک کی افواج میں تیسرے نمبر پر ہے جبکہ براعظم ایشیا میں اس کا نمبر سولہواں ہے۔ تاہم عراقی فوج دنیا کے مختلف ممالک کی 142 افواج میں 34ویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے پاس 330,000 فوجی ہیں اور اس کا دفاعی بجٹ 6.8 بلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

عراقی فوجی صلاحیت اور طاقت کے حوالے سے انفوگرافک میں پیش کردہ اعداد و شمار درج ذیل ہیں:

عراقی فوج ایشیا میں کون سے نمبر پر ہے؟ + انفوگرافی

جنگی طیاروں کی تعداد: 361، ٹینکوں کی تعداد: 826، بکتر بند گاڑیاں: 5050، جدید آرٹلری: 171، کلاسک آرٹلری: 1176، میزائل لانچرز: 232، بحری جنگی جہاز: 63۔ 

News ID 1913520

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha