28 دسمبر، 2022، 5:33 PM

ایران اور عراق کا صحت اور میڈیکل تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غور

ایران اور عراق کا صحت اور میڈیکل تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غور

ایران اور عراق کی وزارت صحت نے دونوں ملکوں کے درمیان صحت، طب اور میڈیکل کی تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر صحت اور میڈیکل ایجوکیشن بہرام عین اللہی نے عراق کے وزیر صحت صالح مہدی الحسنوی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ملاقات میں فریقین نے جائزہ لیا کہ دونوں ممالک کے درمیان میڈیکل کے شعبے میں تجربات کا تبادلہ کیسے کیا جائے۔

عراقی وزیر صحت نے کہا کہ اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ہم نے میڈیکل کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایرانی اور عراقی ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی ورکنگ گروپ کی تشکیل پر زور دیا۔ انہوں نے ایران اور عراق کے مابین دوطرفہ طبی تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

عراقی وزارت صحت کی جانب سے ایرانی طبی آلات اور سامان کا استعمال بھی اس ملاقات میں زیرِ غور لائے گئے دیگر مسائل میں سے ایک تھا۔

ایرانی وزیر صحت نے بھی کہا کہ وہ مقدس شہر کربلا میں تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی پہلی بین الاقوامی شاخ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

News ID 1913886

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha