22 فروری، 2023، 7:43 PM

ایرانی وزیر خارجہ کی عراقی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ کی عراقی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور عراقی صدر عبداللطیف رشید نے اپنی دو طرفہ ملاقات میں تہران بغداد تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان جو اس وقت عراق کے سرکاری دورے پر ہیں، نے آج عراق کے صدر عبداللطیف رشید سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران امیر عبداللہیان نے ایران عراق دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔دونوں رہنماوں کے درمیان بات چیت کے موضوعات میں سرحدی سلامتی اور عراق کا ایران پر قرض سمیت دیگر امور بھی شامل تھے۔

عراقی صدر نے ایران اور عراق کے تعلقات کو جامع اور گہرے قرار دیا اور ایران کے ساتھ تعلقات کو تمام شعبوں میں فروغ دینے کے لیے اپنے ملک کے عزم پر بھی زور دیا۔عراق کے ایوان صدر کے میڈیا آفس نے کہا ہے کہ عبداللطیف رشید کو ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے کی سرکاری دعوت موصول ہوئی ہے۔

News ID 1914877

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha