مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آذربایجان کے وزیر خارجہ جیحون بایراموف سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے نخجوان میں ہونے والے حالیہ دھماکوں کے حوالے سے واضح کیا کہ ایران کی جانب سے کسی بھی قسم کا ڈرون یا میزائل فائر کرنے کی سختی سے تردید کی۔
گفتگو کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی ہمسایہ ممالک کے ساتھ حسنِ ہمسائیگی اور دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ایران آذربایجان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے پر صہیونی حکومت کے سازشی کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے حملوں کا مقصد عوامی افکار کو گمراہ کرنا اور ایران کے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو نقصان پہنچانا ہے۔ حالیہ دنوں میں اسی طرح کے دیگر واقعات بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ