مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے میرپور خاص کے علاقے گلستان بلدیہ میں سرکاری نرخ پر سستا آٹا ٹرک پر فروخت کیا جارہا تھا، جس کے حصول کے لیے شہری بڑی تعداد میں باہر نکلے۔خواتین اور نوجوانوں نے ٹرک پر چڑھ کر آٹا حاصل کرنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے ٹرک چلا دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زمین پر گرے اور پھر وہاں بدنظمی ہوئی اور کئی لوگ نیچے گر گئے جس کے نتیجے میں 8 بچوں کا باپ اور مزدور ’ہرسنگ پولی‘ لوگوں کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگیا۔
متاثرہ شخص کے اہل خانہ نے لاش کے ساتھ میرپور پریس کلب پر احتجاج کیا اور سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی اور انصاف کا مطالبہ کیا۔
آپ کا تبصرہ