شہید سلیمانی
-
شہید قاسم سلیمانی اسلامی ملکوں میں امن کے معمار اور تہران-ریاض معاہدہ ان کی دور اندیشی کا نتیجہ ہے
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی اسلامی ملکوں اور مسلم قوموں کے درمیان اخوت و برادری اور امن و آشتی کے معمار تھے۔
-
ویڈیو/ٹرمپ ملعون اور مائیک پومپیو سمیت شہید سلیمانی کے قاتلوں کو واصل جہنم کرسکتے ہیں، ایران
جمہوریہ ایران کے جنرل امیر علی حاجی زادہ نے خبردار کیا ہے کہ ان کا ملک شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے اب بھی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کو قتل کرنا چاہتا ہے۔
-
عالمی مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل کا پاکستانی طلاب سے خطاب؛
اسلامی انقلاب اور شہید سلیمانی کا مکتب در حقیقت رسول اللہ (ص) کے مکتب کا تسلسل ہے
عالمی مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل حجة الاسلام ڈاکٹر شہریاری نے پاکستانی طلاب کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انقلاب اسلامی کے عشرہ فجر کی مناسبت سے امام خمینی ﴿رہ﴾ اور شہید سلیمانی کے داعی وحدت مکتب کی خصوصیات بیان کیں۔
-
شہید سلیمانی امت اسلامیہ اور عالمی سطح کے شہید بن گئے، سید حسن نصر اللہ
حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کو امت اسلامیہ اور عالمی سطح کا شہید قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ علاقائی مسائل کے حل کے لیے اس وقت جنرل سلیمانی جیسے لوگوں کی ضرورت ہے۔
-
جنرل قاآنی نے شہید سلیمانی اور المہندس کے جائے شہادت کا دورہ اور شہید کمانڈروں کو خراج عقیدت پیش کیا
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر نے پیر کے روز عراق کا دورہ کیا۔ اس دوران وہ شہید قاسم سلیمانی اور شہید المہندس کی جائے شہادت پر بھی گئے۔
-
شہید قاسم سلیمانی ایک عہد ساز شخصیت تھے، سربراہ سنی اتحاد کونسل پاکستان
اسلام آباد میں شہداء کانفرنس سے خطاب میں صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ شہید قاسم سلیمانی ایک عہد ساز شخصیت تھے اور حق و باطل کی پہچان کے لیے ابتداء کربلاء سے ہوئی۔
-
شہید قاسم سلیمانی دنیا کے ہر خطے میں مظلومین کی حمایت و نصرت کے لئے پہنچے، پاکستانی معروف صحافی
معروف پاکستانی صحافی مظہر برلاس نے شہداء کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ شہید قاسم سلیمانی دنیا کے ہر خطے میں مظلومین کی حمایت و نصرت کے لئے پہنچے اور انہوں کوئی جزیرہ نہیں خریدا کوئی بینک بیلنس نہیں بنایا بلکہ رضائے خدا خریدی ہے۔
-
حکام شہید سلیمانی کو اپنا رول ماڈل بنائیں، امام جمعہ تہران
تہران کی نماز جمعہ کے خطیب نے سیاستدانوں پر زور دیا کہ وہ شہید قاسم سلیمانی کو ایک رول ماڈل کے طور پر دیکھیں اور ملک میں مسائل کے حل کے لیے اپنے انتخابی وعدوں پر قائم رہیں۔
-
عراقی عدلیہ نے "ٹرمپ" کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
بغداد میں فتح کے کمانڈروں کی شہادت کی تیسری برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے عراقی عدلیہ کے سربراہ فائق زیدان نے کہا کہ شہید سلیمانی اور شہید المہندس کے قتل کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔
-
خانہ فرہنگ راولپنڈی میں شہدائے مقاومت کی برسی کی مناسبت سے تقریب؛
شہید قاسم سلیمانی، پاکستان کی سالمیت کو ایران کی سالمیت سمجھتے تھے، ایرانی سفیر
ایرانی خانہ فرہنگ راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید محمد علی حسینی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی ایمان رکھتے تھے کہ پاکستان کی سالمیت دراصل ایران کی سالمیت ہے اوراگر پاکستان پر خدانخواستہ کوئی آنچ آتی ہے تو سب سے پہلے پاکستان کی بقاء کے لئے اپنا خون بھانے سے بھی دریغ نہیں کروں گا۔
-
شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر قم میں کار ریلی
شہر قم کے عوام نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تیسری برسی کے موقع پر حرم حضرت معصومہؑ سے مسجد جمکران تک کار اور پیدل مارچ کا انعقاد کیا ۔ اس تقریب میں قم میں موجود غیر ملکی طلباء اور علماء نے بھی شرکت کی ۔
-
شہید سلیمانی کا مکتب ایران اور اسلام کی سربلندی رقم کرے گا، زینب سلیمانی
زینب سلیمانی نے کہا کہ شہید سلیمانی کے کردار، اخلاق اور مکتب سے فائدہ اٹھانا ملت ایران اور ملت اسلامیہ کی ترقی اور سربلندی کا باعث بن سکتا ہے۔
-
شہید قاسم سلیمانی کی برسی کی مناسبت سے تہران میں تقریب_2
آج تہران کے مصلی امام خمینی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عالمی ہیرو جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی تیسری برسی کی تقریب ہوئی جس میں متعدد ایرانی حکام، مقاومتی شخصیات اور مختلف طبقات کے لوگوں نے شرکت کی۔
-
شہید سلیمانی خطے سے شر اور ظلم کو دور کرنا چاہتے تھے، آیت اللہ رئیسی
ایرانی صدر نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی تیسری برسی کی تقریب میں کہا کہ شہید سلیمانی نے دنیا میں امریکہ کے گھمنڈ کو توڑا، وہ خطے سے شر اور ظلم کو دور کرنا چاہتے تھے۔
-
شہدائے مقاومت کی برسی؛ کراچی میں ایرانی خانہ فرہنگ میں کانفرنس منعقد؛
شہید سلیمانی کی خدمات خطے میں ایک مسلمان کمانڈر کی حیثیت سےکسی سے پوشیدہ نہیں ہیں، ایرانی قونصل جنرل
کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کو ایک متشدد مذہب کے طور پر متعارف کرانے کے مقصد سے دشمنان اسلام، فرقہ واریت اور انتہاپسندی کو اسلام کی طرف نسبت دیتے ہیں۔
-
شہید سلیمانی ولادت سے شہادت تک
شہید قاسم سلیمانی کے اوپر کئی بار جان لیوا حملے کئے گئے۔ پہلی بار سنہ 1982ء میں سازمان مجاہدین خلق (منافقین) سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر نے مشہد شہر میں ان پر جان لیوا حملہ کیا۔
-
شہید قاسم سلیمانی و رفقاء کی برسی کی تقریب؛
شہید سلیمانی ایک لازوال حقیقت ہیں اور ہمیشہ زندہ و جاوید رہیں گے
ڈی جی خانہ فرہنگ و کلچرل اتاشی قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور جعفر روناس نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحاج قاسم سب سے اعلی قومی شخصیت ہیں اور عالم اسلام میں ان کی مقبولیت ثابت کرتی ہے کہ ہر دل عزیز سلیمانی عالم اسلام کے ایک بہترین امتی بھی ہیں۔
-
سربراہ امت واحدہ پاکستان:
شہید قاسم سلیمانی کی شہادت نے ستم دیدہ اقوام میں جدوجہد اور استعمار ستیزی کے جذبہ کو مزید فروغ دیا
پاکستانی ممتاز عالم دین نے کہا ہے کہ شہید حاج قاسم کا شمار ان عظیم ترین ہیروز میں ہوتا ہے جنہوں نے صرف ایک قوم کی نہیں بلکہ دنیا کے مختلف خطوں میں بسنے والے مظلومین کی بھی خدمت کی۔
-
شہید سلیمانی کے کیس کے حوالے سے عراق کے ساتھ مذاکرات کا چوتھا دور ہونے جارہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ شہید سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے قتل کی پیروی کے لیے مذاکرات کا چوتھا دور اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں اگلے ہفتے منعقد ہوگا۔
-
شہید سلیمانی صرف ایرانی نہیں بلکہ امت مسلمہ کی شہید ہیں، ہندوستانی زائر
بھارت سے تعلق رکھنے والے زائر نے کرمان میں مہر خبررساں ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ ہم ہندوستان سے شہید قاسم سلیمانی کے عشق میں یہاں آئے ہیں، حاج قاسم سلیمانی وہی شخصیت ہیں جنہوں نے ہماری 17 نرسوں کو داعش کے چنگل سے نجات دلائی اور ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔
-
شہید سلیمانی نے امام حسینؑ کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، پاکستانی زائر
کرمان کے گلزار شہداء میں موجود ایک پاکستانی زائر نے مہر خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ شہید سلیمانی قرآنی آیات کے مصداق ہیں، انہوں نے امام حسین علیہ السلام کے راستے پر چلتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
-
شہید سلیمانی خطے کی قوموں میں اتحاد کا سبب بنے، چیف جسٹس ایران
کرمان - ایران کے چیف جسٹس نے کہا کہ شہید حاج قاسم سلیمانی نے خطے کی اقوام کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی پیدا کی۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کا اعلان:
شہید سلیمانی کے قتل میں ملوث 60 امریکی اہلکاروں کو بلیک لسٹ میں شامل کیا ہے
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری معاہدے کی تجدید کے لیے مذاکرات کے دوران امریکیوں نے بلیک لسٹ کیے گئے اپنے اہلکاروں کو فہرست سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
مقاومت شہید سلیمانی کے قاتلوں کو سزا دینے کے لیے کوشاں ہے، ایرانی ترجمان وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ 3 جنوری 2020 سے مقاومت کی نبض پہلے سے کہیں زیادہ دھڑک رہی ہے اور دہشت گردی کے جنگ کے اس ہیرو کے قاتلوں کو سزا دینے کے لیے کوشاں ہے۔
-
شہید سلیمانی نے خطے میں امریکی اثر و رسوخ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، معروف لبنانی تجزیہ نکار
جب بھی امریکی یا دیگر تجزیہ کار اور محققین خطے میں امریکہ کے اثر و رسوخ اور اس کی ساکھ میں کمی کی بات کرتے ہیں تو شہید قاسم سلیمانی کا ذکر کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔
-
شہید جنرل قاسم سلیمانی کے اہل خانہ کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات؛
شہید سلیمانی نے مقاومتی محاذ میں نئی روح پھونکی، رہبر انقلاب اسلامی
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ شہید جنرل سلیمانی نے مقاومتی محاذ میں ایک نئی روح پھونکی، مقاومتی محاذ کی حفاظت، پروان چڑھانا اور اسے لیس کر کے اس کا احیا کرنا شہید سلیمانی کا عظیم کارنامہ تھا۔
-
سربراہ جماعت علمائے عراق:
دشمن سقوط بغداد کے خواہاں تھے تاہم شہید سلیمانی اور المہندس ان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے
جماعت علمائے عراق کے سربراہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ شہید المہندس اور سلیمانی کا مقابلہ نہیں کر سکا لہٰذا بزدلانہ حملہ کرکے انہیں نشانہ بنایا۔
-
شہید سلیمانی مقاومت کا بین الاقوامی چہرہ تھے، ناصر کنعانی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جنرل سلیمانی کی شہادت منظم ریاستی دہشت گردی کی واضح مثال ہے۔
-
شہید سلیمانی ایک فکر اور مکتب ہیں، ان کا راستہ جاری رہے گا، خطیب امام جمعہ تہران
تہران کی نماز جمعہ کے خطیب نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی ایک فکر اور مکتب ہیں اور ہمارے عوام امریکہ کو گھٹنے ٹیکانے اور مستکبروں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے تک جنرل سلیمانی کی راہ پر گامزن رہیں گے۔
-
شہید قاسم سلیمانی کی تیسری برسی کا نعرہ ’’جان فدا‘‘
اس بار ایران کی سپاہ قدس فورس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی تیسری برسی "جان فدا" نعرے کے ساتھ منائی جائے گی۔