مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی شورائے نگہبان کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ احمد جنتی نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج شہید سلیمانی کی قربانیوں کی بدولت مقاومت عالمی تحریک کی شکل اختیار کرچکی ہے۔
انہوں نے شہید جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی پانچویں برسی کے حوالے سے کہا کہ عالمی استکبار نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ایک عالمی ہیرو کو شہید کردیا جس سے امریکی حکام کے تمام امن پسندی کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی خام خیالی ہے کہ مقاومت کے رہنماؤں کو شہید کرنے سے غاصب صہیونی حکومت کو تحفظ فراہم کیا جاسکے گا۔ اسلامی انقلاب کی برکت اور شہید قاسم سلیمانی جیسے مجاہدین کی قربانیوں کی بدولت آج ظلم کے خلاف مزاحمت ایک عالمی تحریک میں تبدیل ہو چکی ہے جو یقیناً استکباری طاقتوں کے زوال کا سبب بنے گی۔
آیت اللہ جنتی نے کہا کہ حق اور باطل کے درمیان جنگ میں ہمیشہ اتار چڑھاؤ رہتا ہے لیکن یہ اللہ کی سنت ہے کہ مستضعفین کو فتح ملے گی اور مستکبرین شکست سے دوچار ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ