مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی کی مناسبت سے ایرانی عوم مخصوصا کرمان کے لوگوں کو تعزیت پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی دہشت گردی کے خلاف کے سپہ سالار اور مقاومت کے علمدار تھے۔
قالیباف نے کہا کہ شہید سلیمانی نے اپنی بابرکت عمر کے 40 سے زائد سال شجاعت، خلوص اور ولی فقیہ کی اطاعت کرتے ہوئے غاصب دشمنوں اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں گزار دی۔ ان کا وجود ہر جگہ مظلوموں مخصوصا خواتین اور بچوں کے لئے سکون اور اطمینان کا باعث تھا۔
پارلیمانی اسپیکر نے کہا کہ شہید سلیمانی کا راستہ جاری رہے گا یہاں تک کہ بیت المقدس آزاد ہوجائے اور صہیونی حکومت کے شر سے دنیا کو رہائی ملے۔
آپ کا تبصرہ