مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایرانی قوم کو عراقی حکومت سے شہید سلیمانی کے قتل کے معاملے کی پیروی کرنے کی بھر پور توقع ہے۔
ایرانی اسپیکر نے کہا کہ عراقی عوام کی ایران کے نزدیک بڑی اہمیت ہے اور ایران عراقیوں کی عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے کیونکہ اہلبیت اطہار علیہم السلام کے ساتھ والہانہ محبت دونوں قوموں کو آپس میں جوڑے ہوئے ہوئی اور اس معنوی پیوند کو دنیا کی کوغی طاقت ختم نہیں کرسکتی۔
محمد باقر قالیباف نے کہا کہ عراقی قوانین کی امریکہ مسلسل خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے۔ شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس پر امریکہ کا بہیمانہ اور مجرمانہ حملہ عراقی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے لہذا عراقی حکومت کواپنی سرزمین سے امریکی فوج کے انخلا کو جلد از جلد یقینی بنانا چاہیے ۔ خطے میں امریکی فوج کی موجودگی بد امنی اور دہشت گردی کے فروغ کا صالی سبب ہے۔ ایرانی قوم کو عراقی حکومت سے شہید سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کے مظلومانہ قتل کے معاملے کی بھر پور پیروی کرنے کی توقع ہے۔
عراقی وزیر اعظم نے بھی اس ملاقات میں ایران کی طرف سے مشکل شرائط میں عراق کی مدد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور ایران کے باہمی تعلقات دینی اور تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں اور ہم باہمی اتحاد کے ساتھ خطے میں امن و ثبات قائم کرنے کی تلاش و کوشش جاری رکھیں گے۔
آپ کا تبصرہ