1 جنوری، 2025، 11:30 PM

کرمان، شہید قاسم سلیمانی کے مزار پر باران عشق میں بھیگے زائرین کا عظیم اجتماع+ ویڈیو

کرمان، شہید قاسم سلیمانی کے مزار پر باران عشق میں بھیگے زائرین کا عظیم اجتماع+ ویڈیو

شہید قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی کے موقع پر ہزاروں عقیدت مند کرمان کے گلزار شہداء میں شہید سلیمانی کے مزار پر جمع ہورہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مختلف علاقوں اور دیگر ممالک سے مزاحمت کے ہزاروں حامی حاج قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی پانچویں برسی اور کرمان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے شہداء کی پہلی برسی میں شرکت کے لیے کرمان پہنچ رہے ہیں۔

سرد موسم اور بارش کے باوجود عقیدت مندوں کا کارواں کرمان کے گلزارِ شہداء کی جانب رواں دواں ہے جو اربعینِ حسینی کے عظیم مارچ کی جھلک پیش کرتا ہے۔

اس کاروان میں ہر عمر کے لوگ، مرد و خواتین اور زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

News ID 1929252

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha