مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کچھ دیر پہلے ایرانی صوبہ کرمان کے گلزار شہداء جانے والے راستے میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں اب تک 103افراد شہید ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، ایرانی حکام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گلزار شہداء کے احاطے میں اب مکمل امن و امان ہے۔
یہ واقعہ کرمان گلزار شہداء میں پیش آیا جہاں ہزاروں افراد شہید جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی منا رہے تھے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کی مدد کے لیے امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
بعض غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ گیس کیپسول کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 211 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
میڈیا ذرائع نے ابھی ایک اور دھماکے کی شدید آواز کی اطلاع دی ہے۔
کرمان ایمرجنسی میڈیکل سینٹر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اب تک 103افراد شہید اور 211 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ