شہید القدس
-
عالمی یوم القدس کے موقع پر ہندوستان کے شہروں، قصبوں اور گاؤں میں شاندار ریلیاں
ہندوستان کے دار الحکومت نئی دہلی سمیت کشمیر کے مختلف علاقوں اور لکھنؤ سمیت کئی بڑے جھوٹے شہروں، قصبوں اور گاؤں سے عالمی یوم قدس کے موقع پر نکلنے والی ریلیوں اور احتجاجی جلسوں کی سامنے آرہی ہیں۔
-
حرم حضرت معصومہ (س) قم میں شہید حیدری کے پیکر سے الوداعی تقریب
لبنان میں شہادت پانے والے ایرانی ڈاکٹر علی حیدری کے جسد خاکی کو حرم حضرت معصومہ (س) میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ الوداع کیا گیا۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛
شہید اسماعیل ہنیہ؛ شیخ یاسین کے مکتب کا مقبول ترین شاگرد اور جہاد کے میدان کا عظیم مجاہد
شیخ احمد یاسین کا اسماعیل ہنیہ کے ضمیر اور انقلابی ذہانت پر اعتماد، فلسطینی عوام کی جدوجہد کی تاریخ میں ایک بہت بڑی پیشرفت تھی اور اس مکتب کا شاگرد بہت جلد اپنے استاد سے جا ملے۔
-
-
تہران میں شہید اسماعیل ہنیہ کی تشییع جنازہ، فضائی مناظر
شہید القدس اسماعیل ہنیہ کی تشییع جنازہ میں تہران کی شہید پرور عوام «حیدر حیدر صہیون»، «ہم اپنے مہمان کا انتقام لیں گے» اور «یا زهرا» کے نعرے لگا رہے تھے۔
-
تہران، شہیدالقدس «بہروز واحدی» کے پیکر سے وداع
معراج شہداء تہران میں شام میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایرانی فوجی مشیر "شہید بہروز واحدی" کے پیکر سے وداع کی تقریب منعقد ہوئی۔
-
گلزار شہداء کرمان میں دہشت گردانہ حملہ، 103افراد شہید 211 زخمی
کچھ دیر پہلے ایرانی صوبہ کرمان کے گلزار شہداء جانے والے راستے میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں اب تک 103افراد شہید ہوگئے ہیں۔
-
"شہیدالقدس" کی چوتھی برسی پر خصوصی اشاعت/11؛
شہید حاج قاسم سلیمانی اتحاد بین المسلمین کے علمبردار
شہید سلیمانی کا عمل اور عقیدہ اتحاد کی عملی مثال تھا، اس اتحاد کی دوسری جہت مسلم ممالک کے علمائے کرام اور سنجید اذہان کے درمیان نیک نیتی، رواداری اور انصاف پسندی پر مبنی اسلامی مذاہب کا مکالمہ ہے۔
-
"شہیدالقدس" کی چوتھی برسی پر خصوصی اشاعت/10؛
شہید سلیمانی کا 2000ء سے طوفان الاقصی تک کی مزاحمتی جنگوں میں کردار
شہید سلیمانی کی حمایت نے مزاحمتی تحریکوں اور صیہونی رجیم کے درمیان نفسیاتی اور تسلیحاتی اعتبار سے گزشتہ دو دہائیوں میں طاقت کا توازن پیدا کرنے میں سب سے اہم کردار ادا کیا ہے۔
-
طوفان الاقصیٰ میں شہید قاسم سلیمانی کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، اسامہ حمدان
فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے رہنماء اسامہ حمدان نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن میں شہید سلیمانی کا کردار اور تاثیر ناقابل تردید ہے۔
-
پاکستانی شہر پشاور "شہداء راہ قدس کانفرنس" کا انعقاد
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیراہتمام برسی شہید حاج قاسم سلیمانی و شہید مہدی المہندس کے سلسلے میں "شہداء راہ قدس کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔
-
"شہیدالقدس" کی چوتھی برسی پر خصوصی اشاعت/8؛
فلسطین کی آزادی، شہید سلیمانی کی فکر اور مکتب کا مرکزی محور
رہبر معظم نے فلسطینی گروہوں کو مسلح کرنے میں شہید سلیمانی کے کردار کے بارے میں فرمایا: اس شخص نے فلسطینیوں کی جھولی بھر دی۔ انہوں نے ایسا کام کیا کہ غزہ کا مختصر اور معمولی شہر صہیونی حکومت کے سامنے پوری طاقت کے ساتھ کھڑا ہے۔
-
"شہیدالقدس" کی چوتھی برسی پر خصوصی اشاعت/7؛
فلسطینی مزاحمت کی طاقت افزائی میں شہید سلیمانی کا کردار
90 کی دہائی کے آخر میں قدس فورس کے سابق کمانڈر کو حزب اللہ کے ساتھ مل کر لبنان میں حماس کی جلاوطن فورسز کو ہتھیار بنانے اور اسرائیلی دشمن سے لڑنے کے لیے ٹریننگ دینے کا موقع ملا۔
-
سینئر لبنانی تجزیہ کار کا مہر نیوز کے ساتھ انٹرویو؛
شہید سلیمانی نے اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کا بھرم توڑ ڈالا
لبنانی مصنف اور تجزیہ کار ڈاکٹر حکم امہز نے کہا کہ شہید سلیمانی کے فلسطین کی حالیہ فتوحات میں اہم کردار نے اسرائیل کو ایک بڑی فوجی طاقت سے محور مقامت کے مقابلے کی ایک کمزور قوت میں تبدیل کر دیا۔
-
"شہیدالقدس" کی چوتھی برسی پر خصوصی اشاعت/4؛
شہید سلیمانی صنعاء سے فلسطین تک مقاومت کی جال بچھانے کا مرکزی کردار
عراقی مبصر اور قلمکار قاسم سلمان العبودی نے مہر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے صنعا سے فلسطین تک مقاومت کا جال بچھایا۔ طوفان الاقصی میں حاصل ہونے والی کامیابیاں ان کی کوششوں کی مرہون منت ہیں۔
-
"شہیدالقدس" کی چوتھی برسی پر خصوصی اشاعت/3؛
فلسطینیوں کو تجربہ، ہتھیار اور مقاومتی فکر منتقل کرنے میں شہید سلیمانی کا کوئی ثانی نہیں، حماس
تہران میں حماس کے نمائندے نے مہر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ فلسطینیوں کو مقاومتی فکر، تجربہ اور ہتھیار سے مسلح کرنے میں شہید سلیمانی کا کوئی ثانی نہیں۔
-
ایرانی وزارت دفاع کے سیاسی و نظریاتی امور کے نائب سربراہ کی مہر نیوز سے گفتگو؛
شہید سلیمانی تہجد گزار، دکھاوے اور منافقت کی آلودگیوں سے پاک انسان تھے
حجت الاسلام علی شیرازی نے کہا کہ شہید اپنے گھر میں ہر ہفتے جمعہ کی شام ایک عالم دین کو دینی مسائل بیان کرنے کے لئے بلاتے اور خود بیٹھ کر سنتے تھے۔
-
شہید سلیمانی کا سب سے اہم کارنامہ خطے میں مزاحمتی محاذ کا احیاء ہے، رہبر معظم انقلاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر شہید جنرل سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران شہید کے نام اور خصوصیات کے چرچے کو ان کے اخلاص کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ خطے میں مزاحمتی محاذ کا احیاء شہید سلیمانی کا عظیم کارنامہ ہے۔
-
"شہیدالقدس" کی چوتھی برسی پر خصوصی اشاعت/2؛
اسرائیل کی جغرافیائی توسیع کے منصوبے کی ناکامی میں شہید سلیمانی کا کردار
مقبوضہ جغرافیے کی توسیع صیہونی حکومت کی خارجہ پالیسی کی اہم ترین حکمت عملیوں میں سے ایک ہے۔ اسلامی انقلاب کی كامیابی کے بعد صیہونی حکومت صرف ناجائز بستیاں تعمیر کرکے فلسطین کے زیادہ حصے پر قبضہ کرنے میں کامیاب رہی لیكن دوسرے مسلم ممالک کی زمینوں پر قبضہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔
-
-
"شہیدالقدس" کی چوتھی برسی پر خصوصی اشاعت/1؛
شہید جنرل قاسم سلیمانی "شہید القدس" کیوں؟
جنرل شہید سلیمانی کا کردار مختلف پہلوؤں سے تحقیق کے قابل ہے۔ انہوں نے ایران کے بین الاقوامی کمانڈر کی حیثیت سے 11 ستمبر کے بعد ملک کو مشرقی اور مغربی سرحدوں سے درپیش خطرات کا بھرپور مقابلہ کیا۔ صہیونی حکومت کے غاصبانہ قبضے اور القدس کی آزادی کے سلسلے میں ان کی جدوجہد قابل قدر ہے۔
-
شہید سلیمانی کی برسی "شہید القدس" کے عنوان سے منائی جائے گی
شہید جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر شہید سلیمانی میموریل سینٹر کے ترجمان نے اس سال "شہید القدس" کے شعار کے ساتھ برسی کے انعقاد کا اعلان کیا۔