-
صومالیہ کو توڑنے کی صہیونی سازش پر ایران کا سخت موقف؛ صومالیہ کا ایران کی حمایت پر والہانہ شکریہ
صومالیہ کی وزارتِ خارجہ نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کے خلاف ایران کے بھرپور اور سخت موقف پر تہران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ملک کی خودمختاری کے لیے اہم قرار دیا ہے۔
-
قالیباف کا نو منتخب عراقی اسپیکر کے نام اہم پیغام
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے محمد الحلبوسی کو دوبارہ عراقی پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے عراقی عوام کے اعتماد اور ان کی قابلیت کا اعتراف قرار دیا ہے۔
-
جنوبی افریقہ کے ساحلوں پر عالمی طاقتوں کا جوڑ؛ ایران، چین اور روس کی بحری طاقت کی نمائش
جنوبی افریقہ کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ جنوری 2026 میں بریکس پلس کے فریم ورک کے تحت ایک عظیم الشان مشترکہ بحری مشق منعقد ہوگی، جس میں ایران، روس اور چین سمیت رکن ممالک کی بحری افواج اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گی۔
-
میدان جنگ کا شیر اور سافٹ وار کا غازی؛ ابو عبیدہ کی شہادت پر سپاہ پاسداران کا پیغام
سپاہِ پاسدارانِ انقلاب اسلامی نے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت پر تعزیت اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا خون صیہونی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا اور القدس کی آزادی تک یہ سفر جاری رہے گا۔
-
دہشت کا نشان مٹ گیا؛ داعش کا خطرناک صحرائی گورنرعراقی فورسز کے شکنجے میں
عراقی سیکورٹی فورسز نے صوبہ الانبار کے بیابانی علاقوں میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران داعش کے انتہائی مطلوب کمانڈر حمود الدلیمی کو گرفتار کر لیا ہے، جو حاکمِ صحرا کے نام سے مشہور تھا۔
-
یمن سے انخلاء کے بارے میں اماراتی وزیر کے بیان پر سوشل میڈیا میں طنز کا طوفان
سعودی عرب کے الٹی میٹم کے بعد یمن سے انخلا سے متعلق اماراتی وزیر کا بیان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھرپور طنز کررہے ہیں۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
سپاہ پاسداران انقلاب میں اعلیٰ سطحی تبدیلی، نئے نائب کمانڈر کا تعارف
رہبر معظم کے براہ راست حکم پر قدس فورس کے بانی بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی کو سپاہ پاسداران انقلاب کا نائب سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔
-
ایران اور روس کا توانائی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
ایران اور روس کے مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا جس میں اسٹریٹجک مفاہمتی یادداشتوں پر مؤثر اور تیز تر عملدرآمد کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
-
برفباری کے بعد ارومیہ سفید چادر میں لپٹ گیا، ہر سمت برفانی نظارے
برفباری کے بعد ایرانی شہر ارومیہ نے سفید چادر اوڑھ لی، جس سے شہر کی سڑکوں، پارکوں اور اطراف کے دامنِ کوہ سرد موسم کی خوبصورتی سے بھر گئے۔ یہ مناظر سال کے ابتدائی سرد دنوں کی کیفیت کو بیان کرتے ہیں۔
-
تہران میں عظیم الشان عوامی اجتماع
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں 9 دی کی مناسبت سے عظیم الشان ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں عوام نے بڑے پیمانے پر شرکت کی۔
-
نیتن یاہو کی ایران مخالف ہرزہ سرائی؛ تہران نے غاصب صیہونی وزیراعظم کے جھوٹ بے نقاب کر دیے
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے غاصب اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کی گزشتہ تین دہائیوں سے جاری ایران مخالف بیان بازی کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔
-
جنوب مشرقی ایران میں سیکورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن؛ دہشت گرد گروہ کا سیل تباہ
سپاہ پاسداران کی قدس بیس نے ایران کے جنوب مشرقی ضلع سراوان میں ایک دہشت گرد سیل کو تباہ کر کے اس کے ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔
-
ایران کو شکست دینے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، عراقچی کا ٹرمپ کو جواب
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو شکست دینا ناممکن ہے، تاہم مذاکرات کے لیے ایک محدود موقع موجود ہے۔
-
لبنان میں تین زوردار دھماکے؛ اسرائیلی فوجی اڈے کے قریب لرزہ خیز آوازیں
لبنانی سرزمین کے اندر تل الحمامص کے علاقے میں ایک نو تعمیر شدہ اسرائیلی فوجی اڈے کے قریب تین طاقتور دھماکے سنے گئے ہیں۔
-
ایران کی جوہری صنعت میں بڑی پیشرفت؛ انڈسٹریل ایکسلریٹر کا آغاز اور سائیکلوٹرون دوبارہ فعال
ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے ترجمان بہروز کمالوندی نے تین بڑی جوہری کامیابیوں کا اعلان کیا ہے جو طب، صنعت اور ماحولیات کے شعبوں میں انقلاب لائیں گی۔
-
متحدہ عرب امارات کا یمن سے مکمل فوجی انخلا کا اعلان
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے یمن میں موجود اپنی باقی ماندہ انسداد دہشت گردی ٹیموں کے مشن کو باضابطہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
-
ایران کسی غیر ملکی مدد کے بغیر پرامن جوہری ترقی جاری رکھے گا، اکبر ولایتی
رہبرِ معظم کے مشیر خارجہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے امریکی صدر اور غاصب صہیونی وزیراعظم کی دھمکیوں پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی بھی غیر ملکی امداد کے بغیر اپنی جوہری صنعت اور دفاعی طاقت کو پرامن مقاصد کے لیے جاری رکھے گا۔