31 دسمبر، 2025، 11:29 AM

لبنان میں تین زوردار دھماکے؛ اسرائیلی فوجی اڈے کے قریب لرزہ خیز آوازیں

لبنان میں تین زوردار دھماکے؛ اسرائیلی فوجی اڈے کے قریب لرزہ خیز آوازیں

لبنانی سرزمین کے اندر تل الحمامص کے علاقے میں ایک نو تعمیر شدہ اسرائیلی فوجی اڈے کے قریب تین طاقتور دھماکے سنے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنانی علاقے کے اندر واقع تل الحمامص میں ایک نو تعمیر شدہ اسرائیلی فوجی اڈے کے قریب تین دھماکے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، منگل کی رات دیر گئے لبنان میں نئے قائم شدہ اسرائیلی اڈے کے گردونواح میں تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اسی دوران، جائے وقوعہ کے شمال میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں کی نقل و حرکت بھی دیکھی گئی۔

دھماکوں کی نوعیت یا کسی ممکنہ نقصان کی حد کے بارے میں اب تک مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

یہ واقعہ حالیہ ہفتوں میں لبنانی سرحد پر مزاحمتی قوتوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جھڑپوں کے دوران سامنے آئی ہے۔

News ID 1937420

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha