31 دسمبر، 2025، 10:07 PM

جنوبی افریقہ کے ساحلوں پر عالمی طاقتوں کا جوڑ؛ ایران، چین اور روس کی بحری طاقت کی نمائش

جنوبی افریقہ کے ساحلوں پر عالمی طاقتوں کا جوڑ؛ ایران، چین اور روس کی بحری طاقت کی نمائش

 جنوبی افریقہ کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ جنوری 2026 میں بریکس پلس کے فریم ورک کے تحت ایک عظیم الشان مشترکہ بحری مشق منعقد ہوگی، جس میں ایران، روس اور چین سمیت رکن ممالک کی بحری افواج اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی افریقہ کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ بریکس پلس کے رکن ممالک کی مشترکہ بحری مشقیں 9 سے 16 جنوری 2026 تک جنوبی افریقہ کے ساحلوں پر منعقد ہوں گی۔

ان کے مطابق ان مشقوں کا مقصد بحری سلامتی کے مشترکہ آپریشنز، آپریشنل ہم آہنگی اور بحری تحفظ کی مشقوں کے سلسلے کو جاری رکھنا ہے۔ ان مشقوں کو ارادہ برائے امن 2026 کا عنوان دیا گیا ہے اور اس کی مجموعی کمان چین کے پاس ہوگی۔

اگرچہ جنوبی افریقہ کی وزارتِ دفاع نے ابھی تک مشقوں کے عین مقام اور شریک ممالک کی حتمی فہرست سرکاری طور پر جاری نہیں کی ہے، تاہم مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ مشقیں جنوبی بحرِ اوقیانوس میں کیپ ٹاؤن کے قریب سمندری حدود میں انجام دی جائیں گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران، چین، روس اور جنوبی افریقہ ان مشقوں میں براہِ راست حصہ لیں گے جبکہ انڈونیشیا اور ایتھوپیا کی شمولیت کے بھی قوی امکانات ہیں۔

واضح رہے کہ ابتدائی طور پر جنوبی افریقہ، روس اور چین کے درمیان موزی تھری کے نام سے بحری مشقیں رواں سال نومبر میں شیڈول تھیں، لیکن جوہانسبرگ میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس کی وجہ سے انہیں ملتوی کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں، شریک ممالک کی تعداد میں اضافے کے فیصلے کے ساتھ ان مشقوں کا نام تبدیل کر کے نئے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے۔

News ID 1937427

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha