2 جنوری، 2024، 3:19 PM

طوفان الاقصیٰ میں شہید قاسم سلیمانی کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، اسامہ حمدان

طوفان الاقصیٰ میں شہید قاسم سلیمانی کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، اسامہ حمدان

فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے رہنماء اسامہ حمدان نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن میں شہید سلیمانی کا کردار اور تاثیر ناقابل تردید ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنان میں شہیدان مقاومت جنرل "قاسم سلیمانی" اور "ابو مہدی المہندس" کی برسی کی تقبریب سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے رہنماء اسامہ حمدان نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ صرف غزہ تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ یہ فلسطین کی آزادی کا راستہ ہے۔ جس کے لئے غزہ میں مقاومتی کمانڈرز اپنی مکمل سیاسی و جنگی فہم و فراست کے ساتھ اس آپریشن کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ امت اسلامی کو ایک ایس فتح سے ہمکنار کر رہی ہے جو دشمن کی سوچ میں بھی نہیں ہے۔ لبنان، یمن، اور عراق کی عوام بھی اس کامیابی کا پھل کھائیں گے۔ اس جنگ میں کوئی بھی عنصر شہید قاسم سلیمانی کے کردار کی نفی نہیں کر سکتا۔

اسامہ حمدان نے چند روز قبل شام میں شہید ہونے والے ایرانی عسکری مشیر "سید رضی موسوی" کا بھی تذکرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سید رضی موسوی راہ قدس کے شہید ہیں۔ اس طرح کے اقدامات سے پتہ چلتا ہے کہ نتین یاہو، اس کی کابینہ اور فوج روز بروز شکست سے دوچار ہو رہے ہیں۔ صیہونی فوج غزہ میں اپنے بیان کئے گئے اہداف میں سے کسی ایک کو بھی حاصل نہیں کر سکی۔ انہیں مکمل طور پر شکست ہو رہی ہے۔ حماس کے رہنماء نے کہا کہ اسرائیلی فوج صرف نہتے شہریوں کو ہی نشانہ بنانے میں کامیاب ہو سکی ہے۔

News ID 1921010

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha