سید رضی موسوی
-
طوفان الاقصیٰ میں شہید قاسم سلیمانی کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، اسامہ حمدان
فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے رہنماء اسامہ حمدان نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن میں شہید سلیمانی کا کردار اور تاثیر ناقابل تردید ہے۔
-
صیہونی مجرموں کو شہید رضی موسوی کے قتل کی قیمت چکانا پڑے گی، ایرانی صدر
ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے شہید جنرل سید رضی موسوی کے اہل خانہ سے ملاقات میں کہا کہ اس جرم کا جواب یقینی طور پر دیا جائے گا اور صیہونی مجرموں کو اس کی قیمت چکانا ہوگی۔
-
طوفان الاقصی مکمل طور پر ایک فلسطینی آپریشن تھا، سپاہ پاسداران انقلاب
سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ 7 اکتوبر کو اسرائیلی حکومت کے خلاف طوفان الاقصی آپریشن کی منصوبہ بندی مکمل طور پر فلسطینیوں نے کی اور اسے کامیابی سے انجام دیا۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛
تہران، شہید جنرل موسوی کی تشییع جنازہ/ شہید رضی نے شہادت کا راز شہید قاسم سلیمانی سے پایا
شہید قاسم سلیمانی کے دیرینہ ساتھی اور مدافع حرم جنرل سید رضی موسوی کی تشییع جنازہ آج صبح تہران کے امام حسین اسکوائر شروع ہوئی۔
-
شہید جنرل سید رضی موسوی کی شہادت ان کی زندگی بھر کی محنت کا صلہ ہے، رہبر معظم انقلاب
رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے شہید سید رضی موسوی کے اہل خانہ سے گفتگو میں فرمایا کہ شہید جنرل سید رضی موسوی کی شہادت ان کی زندگی بھر کی محنت کا صلہ ہے، خدا شہید کے درجات بلند فرمائے۔
-
صیہونی دشمن، سخت بدلے کا منتظر رہے، ترجمان سپاہ پاسداران انقلاب
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران شام میں ایک سینئر فوجی مشیر کے قتل پر اسرائیلی رجیم کو مناسب جواب دے گا۔
-
شہادت میرے والد کی دلی تمنا تھی، صادق موسوی
شام میں شہید ہونے والے سینئر ایرانی مشیر جنرل سید رضی موسوی کے بیٹے نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ان کے والد ہمیشہ شہادت کی تمنا کرتے تھے، کہا کہ صیہونیوں کا اختیار کردہ راستہ بالآخر ان کی تباہی کا باعث بنے گا۔
-
صیہونی رجیم کے جرائم کا بھرپور جواب دیا جائے گا، ایرانی آرمی چیف
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے جنرل سید رضی موسوی کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان شہداء کے خون نے اسرائیل کی نابودی کے عمل کو سرعت بخشی ہے۔ بلاشبہ ان جرائم کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
-
صیہونی رجیم اور امریکہ کو شرمناک شکست کا سامنا ہے، ایرانی اعلیٰ سیکورٹی عہدیدار
ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سکریٹری علی اکبر احمدیان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت اور امریکہ شکست سے دوچار ہوئے ہیں۔
-
غاصب صہیونی حکومت کا فضائی حملہ شام کی داخلی خود مختاری پر حملہ ہے، ایم ڈبلیو ایم پاکستان
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے دمشق میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مشیر میجر جنرل سید رضی موسوی پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کا فضائی حملہ شام کی داخلی خود مختاری پر حملہ ہے، جس کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے۔
-
اسرائیل سے خوفناک انتقام لیا جائے گا، ایرانی ترجمان وزارت دفاع
ایران کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کو شام میں ایرانی مشیر جنرل سید رضی موسوی کے قتل کی قیمت چکانی پڑے گی۔
-
سپاہ پاسداران انقلاب کے فوجی مشیر کا قتل اسرائیل کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے، جنرل موسوی
ایرانی مسلح افواج کے چیف کمانڈر نے اسرائیل کی جانب سے شام میں ایران کے ایک سینئر فوجی مشیر کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے مزاحمت کے خلاف جعلی رجیم کی مایوسی قرار دیا۔
-
ایران، جنرل موسوی کی شہادت پر قومی سلامتی کونسل کا غیر معمولی اجلاس طلب
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان نے جنرل رضی موسوی کی شہادت کے بعد کمیشن کے غیر معمولی اجلاس کا اعلان کیا۔