27 دسمبر، 2023، 1:57 PM

شہادت میرے والد کی دلی تمنا تھی، صادق موسوی

شہادت میرے والد کی دلی تمنا تھی، صادق موسوی

شام میں شہید ہونے والے سینئر ایرانی مشیر جنرل سید رضی موسوی کے بیٹے نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ان کے والد ہمیشہ شہادت کی تمنا کرتے تھے، کہا کہ صیہونیوں کا اختیار کردہ راستہ بالآخر ان کی تباہی کا باعث بنے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق فوجی مشیر شہید جنرل سید رضی موسوی کے بیٹے صادق موسوی نے المیادین ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کے والد ہمیشہ شہادت کی تمنا کرتے تھے، ان کی خواہش تھی کہ زندگی کا خاتمہ شہادت پر ہو۔

انہوں نے صیہونی رجیم کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا: ہم نے شہداء کی قربانیاں پیش کیں اور ہم اب بھی اسی راستے پر گامزن ہیں او آئندہ بھی قائم رہیں گے۔

صادق موسوی  نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھ اپنے والد کے تعلقات کے بارے میں کہا کہ ان کا رشتہ فوجی تعلقات سے بالاتر ہے اور جنرل سلیمانی تمام لوگوں کے دلوں میں جگہ رکھتے ہیں۔ میرے والد کی خواہش تھی کہ وہ اپنی زندگی کو شہادت کے راستے پر قربان کریں اور یہ راستہ بہت قربانیوں کا متقاضی ہے۔

News ID 1920876

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha