27 دسمبر، 2023، 1:51 PM

ایران کی طرح دوسرے ممالک بھی حمایت کرتے تو فلسطین آزاد ہوچکا ہوتا+ ویڈیو

ایران کی طرح دوسرے ممالک بھی حمایت کرتے تو فلسطین آزاد ہوچکا ہوتا+ ویڈیو

مختلف شعبوں میں سرگرم ممتاز خواتین کی رہبر معظم سے ملاقات کے دوران غزہ سے تعلق رکھنے والی خاتون صحافی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے ایران کا شکریہ ادا کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے ساتھ خواتین کے وفد نے حسینیہ امام خمینی میں ملاقات کی۔

اس موقع پر العالم چینل کی خاتون فلسطینی نامہ نگار اِسراء البحیصی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

البحیصی نے رہبر معظم اور ایرانی قوم کو فلسطینی عوام کی جانب سے سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران واحد ملک ہے جو شدید دباو اور سخت ترین پابندیوں کے باوجود فلسطین اور مسجد اقصی کے مسئلے پر اپنے موقف پر قائم ہے۔

البحیصی نے کہا کہ اگرچہ میں اجتماع میں موجود نہیں ہوں تاہم آپ میرا پیغام سن رہے ہیں۔ میرا پیغام یہ ہے کہ جس طرح اب تک فلسطینی عوام کی حمایت کی ہے اس کے بعد بھی اس کو جاری رکھیں۔ اگر ایران کی طرح دوسرے اسلامی ممالک بھی موقف اختیار کرتے تو فلسطین اب تک آزاد ہوچکا ہوتا۔

البحیصی نے مزید کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ زندہ رہوں گی یا نہیں لیکن میری آپ سے درخواست ہے کہ فلسطین اور غزہ کے عوام کو تنہا نہ چھوڑیں اور یاد رکھیں کہ خدا ہمارے ساتھ ہے۔

News ID 1920875

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha