27 دسمبر، 2023، 8:13 PM

امریکی وزیر خارجہ اگلے ہفتے مقبوضہ فلسطین کا دورہ کریں گے، میڈیا ذرائع کا دعوی

امریکی وزیر خارجہ اگلے ہفتے مقبوضہ فلسطین کا دورہ کریں گے، میڈیا ذرائع کا دعوی

بعض ذرائع نے امریکی وزیر خارجہ کے آئندہ ہفتے مقبوضہ علاقوں کے دورے کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا آئندہ ہفتے غزہ جنگ پر بات چیت کے لیے خطے کا دورہ متوقع ہے۔

بعض امریکی، صیہونی اور عرب حکام نے Axios نیوز کو بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ غزہ جنگ پر بات چیت کے لیے اگلے ہفتے کے آخر میں خطے کا دورہ کریں گے۔

غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد سے بلنکن کا مغربی ایشیا کا یہ چوتھا اور مقبوضہ علاقوں کا پانچواں دورہ ہے۔

ان کا یہ دورہ غزہ کے بحران کے حوالے سے صیہونی رجیم اور واشنگٹن کے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل مشاورت کے لئے جو بائیڈن انتظامیہ کے حکام کی ملاقاتوں کے سلسلے کا حصہ ہے۔

دریں اثنا، بلنکن نے منگل کو واشنگٹن میں مقبوضہ بیت المقدس کے اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر سے ملاقات کی جب کہ مذکور صہیونی وزیر نے وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے بھی ملاقات کی۔

وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کے مطابق ان ملاقاتوں کا موضوع غزہ میں جاری جنگ کو دوسرے مرحلے میں منتقل کرنے کی منصوبہ بندی تھا جس میں حماس کے اعلیٰ اہداف پر توجہ دی جائے گی۔

News ID 1920883

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha