مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنان کی حزب اللہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مزاحمتی فورسز نے آج صیہونی فوج کے خصوصی دستوں کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
دوسری جانب صیہونی سرکاری ریڈیو نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے مغربی الجلیل کی طرف 18 راکٹ داغے گئے۔
ادھر الجزیرہ کے نمائندے نے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان سے مقبوضہ کفر شوبا میں صیہونی فوج کے توپ خانے کو 12 راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ دیر پہلے حزب اللہ نے صیہونی فوجی بیس برینٹ کی 91ویں بریگیڈ کے کمانڈ روم، رہاب چھاونی اور دویو بیرک کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ حزب اللہ نے شبعا کے مقبوضہ میدانوں کے صیہونی زبدین گیریژن کو بھی برکان میزائل سے نشانہ بنایا۔
آپ کا تبصرہ