10 نومبر، 2026، 7:28 PM

غاصب حکومت کا خاتمہ یقینی ہے، جنرل عبداللہی

غاصب حکومت کا خاتمہ یقینی ہے، جنرل عبداللہی

خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے طفل کش کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو نے حال ہی میں کہا ہے کہ ’’یا تو ہمیں ایران کو تباہ کرنا ہوگا یا ایران ہمیں تباہ کر دے گا۔‘‘ یہ واضح ہے کہ ہم یقینی طور پر انہیں نیست و نابود کر دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف اور خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی فضائیہ کے نئے میزائل شہر کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کیا۔ اس تقریب میں بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی بھی موجود تھے۔

انہوں نے ملک کے دفاع میں مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے فضائیہ کے اہلکاروں سے خطاب میں کہا کہ آپ اور آپ کے دیگر ساتھی، جو فضائیہ کے مختلف شعبوں اور مسلح افواج کے تمام شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں، حقیقتاً اس ملک کے ہیرو ہیں۔

میجر جنرل عبداللہی نے دشمن کے مقابلے میں مسلح افواج کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل سے ایک حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا گیا۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ نے کسی بھی جنگ میں اتنے ہی عرصے کے دوران اتنی بڑی مقدار میں گولہ بارود اور فوجی سازوسامان استعمال نہیں کیا، جتنا جدید اور بھاری مقدار میں گولہ بارود ہم نے میدانِ جنگ میں استعمال ہوتے دیکھا۔

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے امریکہ کی ناکامی اور اپنے اقدام پر اس کی پشیمانی کے عوامل کے بارے میں کہا کہ ہتھیاروں، فوجی سازوسامان اور وسائل سے بڑھ کر جس چیز نے امریکہ کو ناکامی سے دوچار کیا، وہ انسانوں کا عزم و ارادہ تھا؛ آپ جیسے مجاہدین اور بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی جیسے اہلِ عزم کا ارادہ۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دشمن کے مقابلے میں ڈٹ جانا مسلح افواج کی ذمہ داری ہے، کہا کہ دشمن کا بڑا یا چھوٹا ہونا اور اس کے پاس موجود فوجی سازوسامان اور وسائل کی مقدار ہمارے فیصلے کی بنیاد نہیں ہے۔ اب تک ہماری کامیابی کا سبب بھی یہی جذبہ رہا ہے۔ ہم نہ دشمن کے حساب کتاب کو تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی اس کے یہ اندازے ہمارے عزم و ارادے پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

میجر جنرل عبداللہی نے نیتن یاہو کے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو نے حال ہی میں کہا ہے کہ ’’یا تو ہمیں ایران کو تباہ کرنا ہوگا یا ایران ہمیں تباہ کر دے گا۔‘‘ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے؛ یہ بالکل واضح ہے کہ ہم یقینی طور پر انہیں نیست و نابود کر دیں گے۔

خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے مزید کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں اور ہم بلا شبہ انہیں تباہ کر دیں گے۔ وہ اس سے پہلے بھی اپنی طاقت آزما چکے ہیں اور اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ میدان میں اترے، لیکن اپنے مقصد کے حصول میں ناکام رہے۔

انہوں نے دشمنوں کے مذموم عزائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کو تباہ کرنا تھا، لیکن وہ اس مقصد کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ اسی لیے اب تک صیہونی حکومت اور امریکہ اس میدان کے یقینی شکست خوردہ فریق ہیں۔

میجر جنرل عبداللہی نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ جنگ میں حیران کن صلاحیتیں اور غیر متوقع اقدامات یکے بعد دیگرے سامنے آئیں گے۔

News ID 1942751

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha