10 نومبر، 2026، 3:11 PM

ایران کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر امریکی فوجی طیاروں کا برطانوی اڈے سے انخلا

ایران کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر امریکی فوجی طیاروں کا برطانوی اڈے سے انخلا

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق، امریکہ نے ایران سے متعلق ممکنہ خطرات کے خدشے کے باعث برطانیہ کے ایک اور فوجی اڈے سے اپنے طیارے منتقل کر دیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکہ نے گزشتہ روز ایران کی جانب سے مبینہ ممکنہ خطرات کے خدشے کے پیش نظر برطانیہ میں واقع رائل ایئر فورس کے ملڈن ہال اڈے سے اپنے فوجی طیارے منتقل کر دیے۔

رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے دو فضائی ایندھن بردار طیارے جرمنی منتقل کیے گئے، جبکہ کئی دیگر طیاروں کو بھی مختلف مقامات پر منتقل کیا گیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکی حکام نے ایران سے متعلق اپنے ان خدشات کے حق میں اب تک کوئی ٹھوس دستاویزی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔

طیاروں کی یہ منتقلی گزشتہ ماہ برطانیہ کے فیئر فورڈ فوجی اڈے سے امریکی بی ون بمبار طیاروں کے انخلا کے تسلسل میں کی گئی ہے۔ اس وقت بھی دعوی کیا گیا تھا کہ یہ اقدام ایران کے ممکنہ خطرات کے خدشے کے باعث اٹھایا گیا ہے۔

اس حوالے سے روزنامہ نیویارک ٹائمز نے تین امریکی عہدیداروں کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ امریکہ نے جنوبی انگلینڈ میں واقع فیئر فورڈ اڈے سے اچانک 12 بی ون بمبار طیارے واپس منتقل کر دیے تھے۔

News ID 1942748

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha