10 نومبر، 2026، 3:52 PM

یمن میں جنگجو بھیجنے کی خبروں پر جولانی حکومت کا پہلا ردعمل

یمن میں جنگجو بھیجنے کی خبروں پر جولانی حکومت کا پہلا ردعمل

شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کا کہنا ہے کہ دمشق کا یمن میں فوجی دستے بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں، سعودی عرب کے ساتھ فوجی معاہدے کا مقصد شامی فوجی اداروں کی تعمیر نو ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جولانی حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے اپنے اردنی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں یمن میں دہشت گرد عناصر بھیجنے سے متعلق خبروں پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ دمشق یمن میں کوئی فوجی دستہ بھیجنے کا ارادہ نہیں رکھتا اور مستقبل قریب میں بھی اس حوالے سے کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔

الشیبانی نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے فوجی معاہدے کا مقصد شامی فوجیوں کو یمن میں تعینات کرنا نہیں بلکہ شام کے فوجی اداروں کی تعمیر نو ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ بیرون ملک شامی فوجی دستے تعینات کرنے کا کوئی بھی منصوبہ ہوا تو اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

شامی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دمشق سعودی عرب کی حمایت یافتہ یمن کی خود ساختہ حکومت کی پشت پناہی کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ اس ملک میں استحکام قائم ہوگا۔ تاہم، انہوں نے یمنی مسلح افواج کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی مذمت بھی کی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل خبر رساں ادارے اے ایف پی نے یمنی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ شام سعودی اتحاد کے تحت یمن کے خلاف فوجی کارروائیوں میں شرکت کے لیے 3 ہزار جنگجو بھیجنے والا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یہ معاہدہ شام کے خود ساختہ صدر ابومحمد جولانی کے دورۂ سعودی عرب اور محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران طے پایا تھا۔ یمنی ذرائع کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت مختلف مراحل میں 10 ہزار سے زائد دہشت گردوں کی تعیناتی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

News ID 1942746

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha