الجولانی
-
شام میں دہشت گرد گروہوں کی پیش قدمی، عراق کے لیے سنگین سکیورٹی چیلنج
عراقی پارلیمنٹ کے رکن سروہ محمد رشید نے خبردار کیا ہے کہ شام میں جولانی حکومت سے وابستہ دہشت گرد عناصر کا عراق کے قریب سرحدی گزرگاہوں پر کنٹرول، عراق کی قومی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ بن چکا ہے۔
-
جولانی کے عراقی وزیرِ اعظم اور مسعود بارزانی سے رابطے، داعش اور علاقائی سلامتی پر گفتگو
شام کے خودساختہ صدر ابو محمد الجولانی نے عراقی وزیر اعظم اور صدر اقلیم کردستان عراق سے ٹیلی فونک رابطوں میں شام کی علاقائی سالمیت، دہشت گردی کے خطرات اور خطے کے استحکام پر تبادلۂ خیال کیا۔
-
خطرناک داعشی دہشت گردوں کا ٹھکانہ الہول کیمپ سے قسد فورسز کی پسپائی، ہزاروں داعشی عناصر آزاد
کرد قیادت والی فورسز (قسد) نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے کیمپ الہول کو اپنے حال پر چھوڑ دیا ہے، جہاں ہزاروں داعش سے وابستہ عناصر اور ان کے اہل خانہ ساکن ہیں۔
-
شام؛ ہزاروں داعشی دہشت گرد جیل سے فرار
قسد نے شام کے شمال میں الشدادی جیل کی صورتحال کے بارے میں ایک بیان جاری کیا اور اعلان کیا کہ یہ جیل قسد فورسز کے کنٹرول سے باہر ہوگئی ہے۔
-
شام تقسیم کی طرف بڑھ رہا ہے، صہیونی حکومت کا شکریہ، سربراہ فرقہ دروزی
شام میں دروزی فرقے کے سربراہ نے صہیونی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شام تیزی سے تقسیم کی جانب بڑھ رہا ہے۔
-
شام، امریکا اور اسرائیل کے ساتھ مشترکہ آپریشن روم قائم کریں گے، اسرائیلی میڈیا کا انکشاف
امریکا کے خصوصی نمائندے ٹام باراک نے اردن میں امریکا، اسرائیل اور شام کے مشترکہ آپریشن روم قائم کرنے کی تجویز دی ہے۔
-
شام میں ایک بار پھر امریکی حمایت یافتہ فورسز اور جولانی گروپ میں شدید جھڑپیں
شام کے شہر حلب میں امریکی حمایت یافتہ ایس ڈی ایف اور نام نہاد جولانی حکومت کے فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ایک بار پھر شروع ہو گئی ہیں۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
ٹرمپ کی چالاکی: اپوزیشن صرف آلہ کار، امریکہ خود وینزویلا پر قابض
مادورو کی گرفتاری کے بعد واشنگٹن نے اپوزیشن کو نظر انداز کیا اور براہ راست نائب صدر سے مذاکرات کرکے اپنی طاقت یقینی بنائی۔
-
شام، علوی آبادی والے علاقوں پر جولانی کے کارندوں کا حملہ
لاذقیہ میں علوی محلوں پر یلغار، املاک کو نقصان، جبکہ حماہ کے نواحی علاقے میں ایک علوی نوجوان کو شناخت کے بعد گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
-
شام، ساحلی شہروں میں علویوں کا وسیع پیمانے پر احتجاج؛ الجولانی کے عناصر کے ساتھ شدید جھڑپیں+ویڈیو
طرطوس، لاذقیہ اور دیگر علاقوں میں ہزاروں علویوں نے سڑکوں پر نکل کر انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف اور خود ارادیت کے حق میں مظاہرے کیے، جس کے دوران جولانی کے کارندوں اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
-
صومالیہ لینڈ کو تسلیم کرنے پر جولانی حکومت بھی اسرائیل پر برس پڑی
شامی نام نہاد صدر الجولانی کی حکومت نے شمالی صومالیہ کے علیحدگی پسند علاقے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اسرائیلی فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
شام؛ بشار الاسد حکومت کے 12 سینیئر فوجی افسران کی گرفتاری کا دعویٰ
شام میں جولانی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی سرحدی فورسز نے لبنان سے شام میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے بشار اسد حکومت کے 12 سینیئر فوجی افسران کو گرفتار کر لیا ہے۔
-
حمص، مسجد پر بم دھماکے کی ذمہ داری ایک تکفیری گروہ نے قبول کرلی
تکفیری گروہ سرایا انصارالسنه گروہ نے علوی اکثریتی علاقے میں امام علی (ع) مسجد میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
-
شام میں نماز جمعہ کے دوران مسجد امام علی (ع) پر خودکش حملہ
شام کے صوبہ حمص میں آج جمعہ کے روز ایک خودکش دھماکے میں مسجد امام علی (ع) کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
-
تل ابیب اور الجولانی کے درمیان روس کی خفیہ ثالثی میں مذکرات، صہیونی ذرائع کا دعوی
صہیونی ذرائع کے مطابق امریکی رضامندی سے الجولانی اور اسرائیل کے درمیان سیکیورٹی معاہدے کی کوشش جاری ہے جس میں روس ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے۔
-
شمالی حلب میں شدید جھڑپیں، قسد اور جولانی فورسز آمنے سامنے
حلب کے مختلف علاقوں میں الجولانی کے عناصر اور قسد کے جنگجوؤں کے درمیان تصادم ہوا اور قسد کے اسنائپرز نے سیکیورٹی پوسٹ کو نشانہ بنایا۔
-
شام میں درجنوں علوی خواتین اغوا اور اعضاء کی چوری کے سنگین واقعات
انسانی حقوق کے ماہرین نے خبردار کیا کہ جرائم پیشہ گروہ علوی خواتین کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
-
شام کی خود مختاری پر ایک اور وار؛ اسرائیلی فوج کی قنیطرہ میں چیک پوسٹوں کا قیام
اسرائیلی فوج نے شام کے جنوبی صوبے قنیطرہ کے مختلف دیہاتوں میں نئی کارروائی کرتے ہوئے بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے فوجی چیک پوسٹیں قائم کر دی ہیں، دوسری طرف شامی نام نہاد حکومت پر مکمل خاموش چھائی ہوئی ہے اور مقامی آبادی میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
-
شام؛ الجولانی کے دور اقتدار میں 1300 سے زائد افراد قتل
شامی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے اب تک ملک بھر میں نسلی اور مذہبی بنیادوں پر قتل و غارت کا سلسلہ تیزی سے پھیل گیا ہے، جس میں سینکڑوں شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
-
دمشق اور تل ابیب کے درمیان خفیہ مذاکرات تعطل کا شکار، امریکی میڈیا
امریکی ذرائع کے مطابق شام اور صہیونی حکومت کے درمیان بالواسطہ اور غیر علانیہ مذاکرات کسی ٹھوس پیش رفت کے بغیر عملی طور پر بند گلی میں داخل ہوچکے ہیں۔
-
بشار الاسد کو کسی صورت شام کے حوالے نہیں کیا جائے گا، روس کا دوٹوک اعلان
عراق میں متعین روسی سفیر البروس کوتراشف نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک شام کے سابق صدر بشار اسد کو دمشق کی نئی انتظامیہ کے حوالے نہیں کرے گا۔
-
شام میں داعش کی واپسی؛ اہم شاہراہوں پر چوکیاں قائم کر دیں
شام کے شہر ادلب کے جنوبی مضافات اور حلب-دمشق بین الاقوامی شاہراہ پر داعش کے دہشت گردوں نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے۔ نقاب پوش مسلح افراد نے اہم مقامات پر داعش کے پرچم لہرا دیے ہیں اور متعدد چوکیاں قائم کر دیں۔
-
شام میں داعش کا سایہ پھر منڈلانے لگا؛ "ہم بہت جلد واپس آ رہے ہیں" کے نعرے درج
شام کے شہر ادلب اور اس کے مضافات میں دہشت گرد تنظیم داعش سے منسوب تحریریں اور پوسٹرز پائے گئے ہیں، جن میں اس تنظیم کی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان دھمکی آمیز پیغامات کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
-
شام؛ نامعلوم سیاہ پوش موٹر سائیکل سواروں کی جولانی فوسز پر فائرنگ، کئی ہلاکتیں
نامعلوم مسلح سیاہ پوش موٹر سائیکل سواروں نے حلب میں جولانی فورسز پر گولیاں چلائیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق اس حملے میں فورسز کے چار عناصر ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔
-
شمالی شام میں الجولانی کے کارندوں پر حملہ، 4 ہلاک
شمالی شام میں الجولانی کے کارندوں پر مسلح افراد کے حملے میں 4 ہلاک ہوگئے ہیں۔
-
صہیونی حکومت سے تعلقات منافقت اور امت مسلمہ سے غداری ہے، یمنی رہنما کی الجولانی پر شدید تنقید
انصاراللہ یمن کے سربراہ الحوثی نے الجولانی کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے اقدامات کو امت مسلمہ کے ساتھ غداری قرار دیا ہے۔
-
شام میں قبائلی جنگ چھڑ سکتی ہے، سیاسی کارکن کا انتباہ
شامی سیاسی کارکن نے انتباہ کیا ہے کہ تکفیری عناصر کی انتقامی کاروائیوں کے باعث شام میں قبائلی جنگ چھڑنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
-
دمشق کے آسمان پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی جولان
ذرائع کے مطابق اسرائیلی جنگی طیارے دمشق اور جنوبی شام کے آسمان میں مسلسل پرواز کر رہے ہیں۔
-
شام کے ساحلی شہروں میں علوی برادری کی وسیع ہڑتال
شیخ غزال غزال کی اپیل پر لاذقیہ، جبلة، طرطوس، صافیتا، الدریکیش اور مصیاف سمیت علوی اکثریتی علاقوں میں عام ہڑتال کی وجہ سے بازار اور دکانیں بند ہوگئیں۔
-
اسرائیل نے شام کے پیغامِ صلح کا جواب ہزاروں حملوں سے دیا، جولانی
شام کے خودساختہ نام نہاد صدر ابو محمد الجولانی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے شام کے مثبت پیغامات کا جواب ایک ہزار فضائی اور چار سو زمینی حملوں سے دیا۔