مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خبر رساں ادارے روئٹرز نے شام کے دو فوجی ذرائع اور ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران درجنوں شامی فوجی اہلکار سعودی عرب پہنچے ہیں۔ ان اہلکاروں کو سعودی فوجیوں اور یمن میں سرگرم کرائے کے جنگجوؤں کی تربیت دینے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، امریکی عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کی یمن کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے شامی اہلکاروں کی تعیناتی کے نتیجے میں یہ ملک وسیع تر تنازعات میں الجھ سکتا ہے، جس کے سنگین نتائج شام کو بھی بھگتنا پڑسکتے ہیں۔
اس سے قبل بھی ایک امریکی عہدیدار نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یمن میں شامی اہلکاروں کی تعیناتی کا معاملہ گزشتہ ماہ ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور شام کے خودساختہ صدر ابو محمد الجولانی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں زیر بحث آیا تھا۔
آپ کا تبصرہ