7 نومبر، 2026، 11:10 PM

سعودی عرب، صیہونیوں کی طرح گھروں اور بازاروں کو نشانہ بناتا ہے، یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل

سعودی عرب، صیہونیوں کی طرح گھروں اور بازاروں کو نشانہ بناتا ہے، یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل

یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا ہے کہ ہم اپنی قوم کے تمام شہداء کے سامنے عہد کرتے ہیں کہ بچوں اور خواتین کے قاتل ’’ شاخ شیطان‘‘ (سعودی عرب) سے انتقام لیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا کہ ہم اپنے تمام شہداء کے سامنے عہد کرتے ہیں کہ بچوں اور خواتین کے قاتل ’’شاخ شیطان‘‘ (سعودی عرب) سے انتقام لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم یمنی عوام کے خلاف جرائم کے ارتکاب پر شاخ شیطان کو سزا دیں گے۔

المشاط نے کہا کہ شاخ شیطان غاصب اسرائیل کی طرح بازاروں اور رہائشی مکانات کو نشانہ بناتی ہے۔

دریں اثنا، یمنی وزارتِ صحت کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ صنعا کے علاقے بنی حشیش کے گاؤں الشریہ میں رہائشی علاقوں پر سعودی دشمن کے حملے کے نتیجے میں 25 افراد شہید اور 30 دیگر زخمی ہوگئے۔

News ID 1942688

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha