مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ آج علی الصبح سے اب تک آبنائے ہرمز کے ممنوعہ راستے سے گزرنے والے تین آئل ٹینکروں میں دھماکے ہوئے اور شدید آگ بھڑک اٹھی۔
پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق، ان ٹینکروں سے اٹھنے والا دھواں آبنائے ہرمز کی فضا میں پھیل گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جہاز اپنے نیویگیشن اور شناختی نظام بند کرنے کے باعث آگ کی لپیٹ میں آئے۔ ایرانی بحریہ نے اس واقعے کا ذمہ دار امریکہ کی ’’اسمگلر اور جارح فوج‘‘ کو بھی قرار دیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے ایرانی ضوابط بارہا تمام جہازوں کو بتائے جا چکے ہیں۔ ان ضوابط کی خلاف ورزی اور امریکہ کے ساتھ مل کر ممنوعہ راستوں سے گزرنے کی کوشش کرنے والے جہازوں کا انجام بھی یہی ہوگا۔
آپ کا تبصرہ